تلنگانہ

ڈاکٹر خسرو حسینی کی خدمات ناقابل فراموش  بھارت کے مسلمان عظیم شخصیت سے محروم، یونائٹیڈ مسلم فورم کا تعزیتی بیان 

حیدرآباد 10 نومبر (پریس نوٹ) حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز حسینی خسرو بابا سجادہ نشین بارگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو درازؒ گلبرگہ شریف چانسلر خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی گلبرگہ، نائب صدر کل ہند مسلم پرسنل لا بورڈ کے سانحہ ارتحال پر یونائٹیڈ مسلم فورم نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت کے مسلمان ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں۔ فورم کے ذمہ داران مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم ( صدر )، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی، مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری، مولانا سید شاہ حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ، مولانا شاہ محمد جمال الرحمن مفتاحی، مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ، مولانا میر قطب الدین علی چشتی، جناب ضیا الدین نیر، جناب سید منیر الدین احمد مختار ( جنرل سکریٹری)، مولانا سید شاہ ظہیر الدین علی صوفی قادری، مولانا سید شاہ فضل اللہ قادری الموسوی، مولانا محمد شفیق عالم خان جامعی، مولانا سید مسعود حسین مجتہدی، مولانا مفتی محمد عظیم الدین انصاری، مولانا سید احمد الحسینی سعید قادری، مولانا سید تقی رضا عابدی، مولانا ابوطالب اخباری، مولانا میر فراست علی شطاری، جناب ایم اے ماجد، مولانا خواجہ شجاع الدین افتخاری حقانی پاشاہ، مولانا ظفر احمد جمیل حسامی،مولانا سید وصی اللہ قادری نظام پاشاہ، مولانا مکرم پاشاہ قادری تخت نشین، مولانا عبدالغفار خان سلامی، جناب بادشاہ محی الدین، جناب محمد خلیل الرحمٰن، ڈاکٹر نظام الدین، جناب شفیع الدین ایڈوکیٹ، مولانا سید قطب الدین حسینی صابری، مولانا زین العابدین انصاری و دیگر ذمہ داران نے اپنے ایک تعزیتی بیان میں کہا کہ قحط الرجال کے دور میں ملت اسلامیہ ایک بزرگ، اہل علم اور متواضع شخصیت سے محروم ہوگئی۔ ڈاکٹر خسرو حسینی نے اپنی زندگی دینی و عصری تعلیم کے فروغ میں صرف کردی۔ خواجہ بندہ نواز یونیورسٹی کا قیام ملک ہی نہیں موجودہ دور میں دنیا بھر میں خانقاہوں کے لئے ایک قابل تقلید مثال ہے، جہاں سے ہزاروں طلبہ عصری علوم کے حصول کے بعد فراغت حاصل کرکے قوم و ملت کا نام روشن کررہے ہیں۔ ڈاکٹر خسرو حسینی خود کئی کتابوں کے مصنف تھے اور آپ کے دور میں حضرت خواجہ بندہ نوازؒ کی کئی غیر مطبوعہ کتابیں بھی منظر عام پر آگئیں۔ ان میں تفسیر الملتقط کے علاوہ دیگر کتب ترجمہ و تشریح کے ساتھ تشنگان علم کی پیاس بجھارہے ہیں۔ انہوں نے دارالعلوم دینیہ بندہ نوازؒ کے لئے نئی ہمہ منزلہ عمارت تعمیر کروائی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبہ حفظ قرآن و درس نظامی حاصل کررہے ہیں۔ اس طرح سے ان کے علمی، سماجی، فلاحی کارنامے ان کا ذخیرہ آخرت بنیں گے۔ یونائٹیڈ مسلم فورم کے ذمہ داران نے حضرت ڈاکٹر خسرو حسینی کی درجات میں بلندی کے لئے دعا کرتے ہوئے قوم و ملت کو ان نعم البدل عطا کرنے اور ان کے جانشین و موجودہ سجادہ نشین حافظ سید شاہ علی الحسینی کے لئے بھی دعا کی کہ وہ اپنے بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علم و عرفان کے سفر کو جاری رکھیں گے۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button