جنرل نیوز

6 ضمانتوں پر عمل اواری کرنے کھمم سی پی ایم کا مطالبہ

کھمم: سی پی ایم پارٹی کے ضلع معتمد این ناگیشور راؤ نے کانگریس حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آئے ہوئے دس ماہ گزرنے کے باوجود کانگریس پارٹی نے اپنی چھ گارنٹیوں پر کوئی عمل نہیں کیا۔ یہ بات انہوں نے کھمم ون ٹاؤن میں منعقدہ سی پی ایم پارٹی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

این ناگیشور راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام نے کانگریس کے وعدوں پر بھروسہ کرتے ہوئے اسمبلی انتخابات میں انہیں کامیابی دلائی، مگر افسوس کہ کانگریس حکومت نے اپنے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا کہ معذورین اور غریب خواتین کو وظائف کیوں نہیں دیے جا رہے ہیں اور دلت بندھو اسکیم پر بھی عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا ہے۔

 

این ناگیشور راؤ نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے پرزور مطالبہ کیا کہ فوری طور پر چھ گارنٹیوں پر عمل آوری کریں اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ایم پارٹی غریب عوام کے حقوق کے لیے ہمیشہ جدوجہد کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی۔ اگر کانگریس نے اپنے وعدوں کو پورا نہ کیا تو سی پی ایم ضلع بھر میں عوام کے مفاد میں احتجاج منظم کرے گی۔

 

اس موقع پر سابقہ کھمم بلدیہ چیئرپرسن محترمہ افروز ثمینہ، سی پی ایم پارٹی کے ریاستی اراکین اے سری کانت، عبد الجبار وکرم، اور دیگر پارٹی کارکنان کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button