ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر و چیر مین بورڈ آف اسٹیڈیز شعبہ اردو تلنگانہ یونیورسٹی کو اردو اکیڈمی تلنگانہ کا تحقیق و تنقید کےزمرہ میں ” کارنامہ حیات ایوارڈ“

نظام آباد:١٢/ نومبر (پریس نوٹ) معروف نوجوان محقق ، صحافی و استاد ڈاکٹر محمد عبدالقوی اسسٹنٹ پروفیسر اینڈ چیرمین بورڈ آف اسٹیڈیز شعبہ اردو و ڈایریکٹر ایکول اپرچونیٹیز تلنگانہ یونیورسٹی کو تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈمی محکمہ اقلیتی بہبود ، حکومت تلنگانہ کی جانب سے ١١/نومبر کو مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش کے ضمن میں منعقدہ یوم تعلیم و اقلیتی بہبود کے موقع پر ان کو تحقیق و تنقید کے ذمرہ میں گراں قدر نمایاں خدمات پر ” ڈاکٹر محی الدین قادری زور کارنامہ حیات ایوارڈ“ سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ پیر کو ١١بجے دن رویندر بھارتی آڈیٹوریم حیدرآباد میں منعقد کردہ ایک پر اثر تقریب میں صدر ریاستی اردو اکیڈمی جناب طاہر بن حمدان، چیرمین اقلیتی کمیشن جناب طارق انصاری ‘ اور جناب عامر علی خان رکن قانون ساز کونسل کے ہاتھوں ڈاکٹر محمد عبدالقوی کو سال براے
2023 کے تحت ڈاکٹر محی الدین قادری زور برائے تحقیق وتنقید کےزمرہ میں گراں قدر خدمات پر ” کارنامہ حیات ایورڈ” دیا گیا اس موقع پر معززین نے ان کی شال پوشی کے ساتھ توصیف نامہ اور پچاس ہزار روپے پر مشتمل چیک حوالے کیا ۔ دوران گل پوشی چیرمین اقلیتی کمیشن جناب طارق انصاری نے ڈاکٹر عبدالقوی کی تعلیمی میدان میں فرض شناسی کی ستائش کی جس پر صدر اردو اکیڈمی جناب طاہر بن حمدان اور جناب عامر علی خان نے خوشی کا اظہارکیا ۔ اس تقریب کے مہمان خصوصی چیف منسٹر مسٹر اے ریونت ریڈی تھے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بیجا نہ ہوگا کہ ڈاکٹر محمد عبدالقوی گزشتہ ایک دہے سے ذاید عرصہ سے شعبہ اردو تلنگانہ یونورسٹی کے علاوہ مادر جامعہ ، عثمانیہ یونیورسٹی میں بھی درس و تدریس کے شعبہ میں بہترین خدمات کے ذریعہ اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ ۔ وہ دوران طالب علمی بحیثیت ریسرچ اسکالر دو مرتبہ لندن انگلینڈ کا دورہ کیا اور دوران قیام لندن ، انگلینڈ کے مختلف شہروں سے شائع ہونے والے "اردو ٹائمز” اخبار سے وابستہ رہتے ہوئے موصوف نے یورپین ممالک اسکاٹ لینڈ ،فرانس ، جرمنی ، ناروے ، ڈنمارک ، سویڈن اور امریکہ و کینیڈا کے ادیبوں ، شاعروں اور صحافیوں سے ربط پیدا کرتے ہوے مغربی دنیا سے شائع ہونے والے مختلف اردو اخبارات و رسائل کی علمی و ادبی خدمات پر کی گی تحقیق کو اساتذہ کرام نے قابل مبارکباد و لائق تحسین قرار دیا ۔۔ علاوہ ازیں عبد الماجد دریابادی بحیثیت صحافی کے عنوان پر ان کے اخبارات "سچ” "صدق” اور "صدق جدید” پر