ایجوکیشن

غوث نگر اسکول میں جشنِ آزاد۔ ملک کے پہلے وزیر تعلیم کو زبردست خراجِ عقیدت۔

قومی یومِ تعلیم کے ضمن میں گورنمنٹ پرائمری اور گورنمنٹ ہائی بسکول غوث نگر حیدرآباد میں ” جشنِ آزاد” کے عنوان سے جماعت اول تا دہم تحریری اور تقریری مقابلے جات منعقد کیے گئے اور ساتھ ہی ڈرائنگ اور پینٹنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے بعد ازاں تمام فاتحین کے لیے ایک رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی جس میں انعام اول دوم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں میڈلز اور دیگر انعامات صدر مدرس اور اساتذہ کرام کے ہاتھوں عطا کیے گئے اس تقریب میں اساتذہ اور طلبہ نے ہمت اور مستعدی سے حصہ لیا اور مولانا ابوالکلام ازاد کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر صدر مدرس جناب شاہد علی حسرت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ابوالکلام ازاد ایک فرد نہیں ایک شخصیت اور ایک انجمن کا نام ہے مولانا کی علمی خدمات اور نئے ہندوستان کی تعمیر میں ان کا رول ان کی فراست ان کی نئی سوچ پر تفصیلی روشنی ڈالی ہے اور طلبہ سے کہا کہ مولانا کے لیے حقیقی خراج عقیدت یہی ہے کہ ہم انہی کی طرح مطالعے کو ہماری زندگی کا حصہ بنائیں اور کتابوں سے دوستی ہمیشہ قائم رکھیں یہی وہ راز ہیں جو آپ کو کامیابی کی منزلوں پر آگے بڑھنے میں مدد دیتا ہے۔

انہوں نے اساتذہ کرام کی انتھک کوششوں کاوشوں اور پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ان کی خدمات کو سراہا اور مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کرام نے مولانا ازاد کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کیا اور طلبہ کو ان کے اوصاف اور ان کی شخصیت کو اپنانے کی تلقین کی۔

 

اس موقع پر اساتذہ کرام محمد رفیع ،عبدالحفیظ،محمد عبدالرحمن،محمد عبداللہ مظہر،محمد تمیم الدین،سید خالد، میمونہ بیگم،سمرین بیگم شگفتہ یاسمین اور فرہین بیگم،نسیم انساء ،نجمہ بیگم عطیہ سلطانہ ،حمیرا فاطمہ ،عارفہ بیگم ،دیویا اکشہیہ، سوری ولیمس، نازیہ بیگم اور رقیہ بیگم و دیگرموجود تھے،

نظامت کے فرائض فہیم بیگم اور شگفتہ یاسمین نے انجام دیے جبکہ سید خالد نے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button