جریر احمد خان حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ نے آل انڈیا جواہر لعل نہرو انڈر16 چیس(شطرنج) ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا

حیدرآباد 15/ نومبر (اردو لیکس)ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی حیدرآباد کے زیر اہتمام منعقد آل انڈیا جواہر لعل نہرو اسکول چیس (شطرنج) انڈر16کا ٹائٹل جریر احمد خان متعلم حیدرآباد پبلک اسکول بیگم پیٹ نے اپنی بہترین وعمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت لیا انہوں نے (8) راؤنڈ میں7.5 پوانٹس اسکور کرکے آل انڈیا جواہر لعل نہرو انڈر 16 چیس ٹورنامنٹ چیمپئن کا اعزاز حاصل کرلیا جبکہ دوسرا مقام شریاس ملانی نے 7 پوانٹس اسکور اور تیسرا مقام شویٹرک ونائک نے 6.5 پوانٹس اسکور کرکے حاصل کیا آل انڈیا ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی 14نومبر کی یوم پیدائش جسکو چلڈرنس ڈے کے طور منایا جاتا ہے اس ٹورنامنٹ کا اردو گھر مغل پورہ حیدرآباد میں جناب پی چندرشیکھر اے سی پی ڈیویژن کے ہاتھوں افتتاح عمل لایا گیا تھا اختتامی تقریب مہمان خصوصی جناب محمد عبدالرضوان کے ہاتھوں چمپئن ٹرافی نقد انعامی رقم
، میڈلس ،میرٹ سرٹیفکیٹس کی تقسیم عمل لائی گئی اس موقع پر خطاب کرتے محمد عبد الرضوان نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی نوجوانوں میں شطرنج کھیل کو فروغ دینے کے لیے اس طرح کے ٹورنامنٹ کا انعقاد قابل ستائش اقدام ہے اور طلباء کو ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا ایک قیمتی تجربہ حاصل ہوا ہے ریاض پاشاہ ڈائریکٹر نے ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی سیدعبد الحی قادری چیف انجینئر و آرگنائزر نے کہا کہ ڈاکٹر اے پی جے عبد الکلام ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے مختلف پروگراموں جن میں تعلیمی ، سماجی ،فلاحی ، طبی، اسپورٹس سرگرمیوں کو بہتر طور پر فروغ دیا جارہا ہے جس کے باعث طلباء و نوجوانوں کو فوائد حاصل ہورہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوسائٹی کی جانب سے 29/دسمبر کو منعقدہ ہونے والے ٹیسٹ فیوچر برائٹ اسٹوڈنٹ ایوارڈ میں شرکت کرنے کی اپیل کی اس سلسلے میں مزید تفصیلات واٹس ایپ نمبر 8500212306پر حاصل کرسکتے ہیں
سید عبد الحی قادری چیف انجینئر نے تمام سے اظہار تشکر کیا