پروفیسر اطہر سلطانہ کو کارنامہ حیات ایوارڈ

نظام آباد 15 نومبر(اردو لیکس) محکمہ اقلیتی بہبود اور تلنگانہ اسٹیٹ اُردو اکیڈیمی کی جانب سے رویندرابھارتی حیدرآباد میں منعقد تقسیم ایوارڈ تقریب میں پروفیسراطہر سلطانہ سابق ڈین فیکلٹی آف آرٹس وسابق صدر شعبہ اُردو تلنگانہ یونیورسٹی کو سال 2021ء کے تحت”کارنامہ حیات ایوارڈ“ تحقیق وتنقید کے زمرہ میں ”ڈاکٹر محی الدین قادری زورؔ“ ایوارڈ ریاست تلنگانہ کے چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی کے ہاتھوں شال وتوصیف نامہ اور پچاس ہزار روپئے کا چیک عطا کیا گیا۔
پروفیسر اطہر سلطانہ تلنگانہ یونیورسٹی میں کئی کلیدی عہدوں پر فائز رہی ہیں 2008ء سے2021ء تک صدر شعبہ اُردو، چیرپرسن بورڈ آف اسٹڈیزی،ڈین فیکلٹی آف آرٹس، ڈائر کٹر وڈائر کٹوریٹ آف ایڈمیشن، ڈائر کٹر ڈسٹنس ایجو کیشن، ڈائر کٹر انٹرنل کوالٹی اسوریٹس(IQAC) اور پرنسپل یونیورسٹی کالج آف آرٹس اور سائنس جیسے اہم عہدوں پر اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ایک منفرد شناخت بنائی۔
پروفیسر اطہر سلطانہ نے مختلف عنوانات کے تحت شعبہ میں کئی سمیناروں اور کانفرنسوں کے ساتھ ساتھ اُردو فیسٹول کا انعقاد کرتے رہیں۔ آپ کے تحقیقی وتنقیدی مضامین مختلف رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔
پروفیسر اطہر سلطانہ کو حکومت تلنگانہ کی جانب سے /5 ستمبر2021ء میں بسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس کے علاوہ آندھراپردیش اُردو اکیڈیمی کی جانب سے /11 نومبر2013ء کو بسٹ ٹیچر ایوارڈ دیا گیا۔ اسی طرح آندھراپردیش اُردو اکیڈیمی کی جانب سے /27 ڈسمبر2012ء کو بسٹ لٹریٹری ایوارڈ اور قومی سطح پر /11 نومبر2011ء کو راشٹریہ گورو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ آندھراپردیش حکومت کی جانب سے1999ء میں ڈسٹرکٹ یوتھ ایوارڈ سے بھی نواز گیا۔
پروفیسر اطہر سلطانہ نے2016ء میں یوجی سی کا پراجکٹ بھی تکمیل کرنے کا شرف حاصل کیا اور قومی کونسل برائے فروغ اُردو زبان نئی دہلی کی جانب سے منعقدہ”ہسٹری آف اُردو لٹریچر“ کے پیانل میں بھی بہ حیثیت رکن مدعو کیا گیا۔ پروفیسر اطہر سلطانہ کی جملہ(6) تصانیف شائع ہوچکی ہیں۔ اور آپ کی نگرانی میں کم عرصہ میں (5) پی۔ایچ۔ڈی۔ اسکالرس اپنی تحقیق مکمل کرچکے ہیں۔ اور تلنگانہ یونیورسٹی کے ملحقہ کالجس کی گورننگ باڈی ممبر بھی رہ چکی ہیں۔
پروفیسر اطہر سلطانہ کو کارنامہ حیات ایوارڈ ملنے پر پروفیسر نسیم سابق رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی، پروفیسر ایم۔یادگیری رجسٹرار تلنگانہ یونیورسٹی،پروفیسر قیصر محمد، پروفیسر موسیٰ اقبال صدر شعبہ اُردو، پروفیسر عتیق سلطان غوری،ڈاکٹر عتیق اقبال،ڈاکٹر عبدالقوی، شیخ احمد ضیاء، احمد علی اور یونیورسٹی کے دیگر شعبوں کے اساتذہ، طلباء وطالبات اور عزیز واقارب نے مبارکباد دی۔