بزنس

سونے کی قیمت میں دو دن کے اندر 700 روپے سے زائد کا اضافہ

حیدرآباد _ 9 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) سونے کی قیمت میں بلین مارکیٹ میں بے تحاشہ اضافہ دیکھا گیا ۔ پیر کو بلین مارکیٹ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 733 روپے اضافے کے ساتھ 56,380 روپے ہوگئی۔ دو روز قبل دس گرام (24 کیرٹ) سونے کی قیمت 55,647 روپے تھی۔ انڈیا بلین اینڈ جیولرس ایسوسی ایشن (IBJA) کی ویب سائٹ کے مطابق، تولا سونے کی قیمت 749 روپے بڑھ کر 56,336 روپے ہو گئی۔

اگست 2020 کے آل ٹائم ریکارڈ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سونے  کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ IBJA ویب سائٹ کے مطابق، تولا سونے (24 کیرٹ) کی قیمت 7 اگست کو   56,254 روپے ہوگئی تھی ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button