تلنگانہ

مادھا پور قبرستان کا تحفظ اور حصاربندی کی جائے: حافظ محمد لئیق خان 

آئمہ و موذنین کے ماہانہ اعزازیہ کی اجرائی کیلئے ضلع کلکٹر سے جمیعۃ العلماء نظام آباد کی نمائندگی 

 

نظام آباد:18/ نومبر(اردو لیکس)حافظ محمد لئیق خان قائد جمعیت العلماء نے آج پرجاوانی میں ضلع کلکٹر کو تحریری یادداشت حوالے کرتے ہوئے ماکلور منڈل کے مادھا پور میں درج اوقاف قبرستان کی اراضی پر ناجائز قبضہ کو روکنے کیلئے قبرستان کی حصاربندی کیلئے فنڈ کی اجرائی کے ساتھ ساتھ ریاست بھر کے آئمہ و موذنین کو چار ماہ سے اعزازیہ کی اجرائی روک دی جانے پر فوری اجراء کرنے کے سلسلہ میں نمائندگی کی۔ حافظ محمد لئیق خان قائد جمعیت العلماء نے بتایا کہ ماکلور منڈل کے مادھا پور میں درج اوقاف قبرستان کی حصاربندی نہ کی جانے کے باعث مقامی بعض افراد کی جانب سے ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے مادھاپور کے وفد نے حافظ محمد لئیق خان سے ملاقات کرتے ہوئے اس مسئلہ پر توجہ دلانے پر انہوں نے ضلع کلکٹر سے نمائندگی کرتے ہوئے فوری حصاربندی کیلئے فنڈ کی اجرائی اور قبرستان کے تحفظ پر زور دیا۔ علاوہ ازیں انہوں نے وقف بورڈ تلنگانہ کی جانب سے چار ماہ سے آئمہ و موذنین کے ماہانہ اعزازیہ کی اجرائی عمل میں نہ آنے پر فوری ا جراء کرنے اور انتخابی منشور کے مطابق آئمہ کو ماہانہ 12 ہزار اور موذنین کو ماہانہ 10 ہزار روپئے اجراء کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر حافظ محمد لئیق خان کے ہمراہ مفتی ابراہیم خان، مولانا غلام رسول قاسمی، حافظ عبدالحکیم، حافظ فیاض، حافظ اکبر، حافظ اشرف علی، حافظ اصغر علی کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button