صدر ٹی پی سی سی مہیش کمار گوڑ کو اندراگاندھی ایکسلنسی ایوارڈ2024

حیدرآباد(پریس نوٹ) سابق وزیراعظم اندراگاندھی کی یوم پیدائش تقریب تلنگانہ انٹلیکچولز فورم کی جانب سے منائی گئی۔ اس موقع پر فورم کی جانب سے اس سال کا اندرا گاندھی ایکسیلینسی ایوارڈ 2024 تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر بی. مہیش کمار گوڑکودیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہیش کمار گو ڑ نے کہاکہ تلنگانہ کے عوام کو چاہئے کہ وہ قومی اتحاد، مذہبی ہم آہنگی اور امن کے لئے کام کریں اور ریاست تلنگانہ کی ترقی میں حصہ لیں۔ تلنگانہ انٹلیکچولز فورم کے ریاستی صدر ڈاکٹر راج نارائن مدیراج نے ان کی شالپوشی وگلپوشی کرتے ہوئے انہیں ایوارڈ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مہیش کمار گوڑ نیشنل اسٹوڈنٹس یونین کے ریاستی سکریٹری، نیشنل یوتھ کانگریس سکریٹری، پی سی سی سکریٹری رہ چکے ہیں اور گزشتہ چار دہائیوں سے وہ کانگریس کی بھرپورنمائندگی کررہے ہیں۔ 15 ستمبر 2024کو تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے طور پر وہ منتخب ہوئے۔وہ جنوری میں منعقدہ تلنگانہ قانون ساز کونسل کے انتخابات میں بلامقابلہ رکن قانون ساز کونسل منتخب ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر راج نارائن مدیراج نے کہا کہ مہیش کماڑ گوڑ تلنگانہ میں تمام طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے سرگرمی سے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست سے اس ایوارڈ کے لیے صرف مہیش کمار گوڑ کا انتخاب کیا گیا ہے
۔اس موقع پر موجود آندھرا پردیش پبلک سرویس کمیشن کے سابق ممبران اور ہائی کورٹ کے نامور وکیل جی سیتاراماراجو، تلنگانہ پردیش کانگریس پارٹی کے سکریٹری بی وینکٹیش مدیراج، ٹی آئی ایف کے ریاستی سکریٹری ڈاکٹر محمد اختر علی، نوا بھارتی کے صدربٹولا ہیمنتھ،سیٹ ون کے سابق ڈائرکٹر پراوین کمار اور کانگریس کے سینئر لیڈر گونی نرسمہا گوڈ نے مہیش کمارگوڑ کومبارک باد پیش کی۔