میزان ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ مہدی پٹنم کے افتتاح پر مقررین کاخطاب
طلبہ دوران تعلیم ڈسپلن،اہداف،مقصد اور وقت کاخصوصی خیال رکھیں

حیدرآباد(پریس نوٹ) طلبہ دوران تعلیم ڈسپلن،اہداف،مقصد اور وقت کاخصوصی خیال رکھیں۔ اپنی پوری توجہ صرف اور صرف تعلیم پردیں۔ والدین نے جس مقصد کیلئے انہیں تعلیم کیلئے بھیجا ہے اس کاخیال رکھیں اوران کی امیدوں کونہ توڑیں۔ ان خیالات کااظہار مہدی پٹنم پر میزان ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے موقع پرمقررین نے کیا۔ مہمان خصوصی ظہیرالدین (سائنسداں، کنگ فہد یونیورسٹی، سعودی عرب) نے کہاکہ نوجوان بڑی سوچ رکھیں اور زندگی میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام حاصل کرنے کیلئے توجہ دیں۔ جوبھی کورس کریں اس میں بہترین مہارت پیدا کریں۔
انہوں نے کہاکہ طلبہ کوتعلیم کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت سازی پربھی خصوصی توجہ دینا چاہئے۔ اپنے اسٹریس پرقابو پائیں اور حقو ق العباد کا رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ آج تیز رفتار ٹیکنالوجی کا دور ہے اور ہم کووقت کے حساب سے خود کوعصری تقاضوں کے مطابق تیار رہنا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ20سال سے میزان ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ ایمانداری سے قوم کے طلبہ کا مستقبل سنوار رہا ہے۔ مہمانان اعزازی پروفیسر محمد عبدالعظیم ٖ(پراکٹرمولانا آزادنیشنل اردویونیورسٹی) نے طلبہ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ تعلیم اور ہیلتھ کے میدان میں روزگار کے کئی مواقع ہیں
اور ان شعبہ جات میں بہترین اسکیلس رکھنے والوں کی ساری دنیا میں مانگ ہے۔انہوں نے کہاکہ طلبہ کامیاب اورناکام لوگوں کی زندگی کامطالعہ کریں گے توانہیں بہت کچھ سمجھ میں آئے گا کہ یہ شخصیات کیوں کامیاب اورناکام ہوئی ہیں۔ انہوں نے طلبہ کومشورہ دیا کہ وہ دوران تعلیم اپنے وقت کاخصوصی خیال رکھیں۔فنکشنس اور تہواروں میں اپنا زیادہ وقت نہ دیں کیوں کہ ایک بار وقت چلے جاتا ہے تودوبارہ لوٹ کرنہیں آتا ہے۔ انہوں نے طلبہ کومشورہ دیا کہ وہ صبح جلد بیدار ہوں اور اس وقت مطالعہ کریں کیوں کہ یہ ایک بہترین وقت ہوتا ہے۔پرنسپل زیب النساء بیگم نے کہاکہ خواتین کی تعلیم آج کے دورمیں انتہائی ضروری ہے
۔ معاشرہ اسی وقت ترقی کرسکتا ہے جب خواتین بھی تعلیم یافتہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ خواتین کوخود مکتفی بنانے کیلئے نرسنگ اور ٹیچنگ کور سیس میں تعلیم دی جاسکتی ہے جن سے وہ آسانی روزگارحاصل کرسکتی ہیں۔ خیرمقدمی خطاب میں مختاراحمد(سکریٹری میزان یجوکیشنل سوسائٹی) نے کہا کہ میزان انسٹی ٹیوٹ میں پیرا میڈیکل پروفیشنلس اور ٹیچرس ٹریننگ کورسیس کی تعلیم دی جاتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر جن شعبہ جات میں ملازمت کی مانگ ہے ان سے جڑے کورسیس کی بھی یہاں تعلیم دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے دور میں ہاسپٹلس میں جاب کے کئی مواقع دستیاب ہیں۔ اس لئے یہاں نرسنگ، ملٹی پرپسس ہیلتھ ورکرس، ڈیلاسیس اسسٹنٹ، آپریشن تھیٹرٹکنیشن اورہیلتھ سے متعلق مختلف کورسیس یہاں دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ کورسیس اپنے مستقبل کوروزگار سے جوڑنے کے خواہشمند طلبہ بالخصوص لڑکیوں کیلئے کافی سہولت بخش ہیں۔وہ حجاب میں رہ کراپنی خدمات سکون سے انجام دے سکتی ہیں۔ طلبہ کی سہولت کیلئے یہاں عصری لیابس بھی موجودہیں۔
انہوں نے کہاکہ تعلیم کے دوران طلبہ کوانٹرن شپ کیلئے ملٹی اسپشیالٹی ہاسپٹلس میں موقع دیاجاتاہے جہاں وہ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ اس موقع پرعابدہ النساء کے ہاتھوں میزان ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ کے بانی ٹریژرمرحوم محمد شوکت علی کے نام سے موسوم پیرامیڈیکل لیاب کابھی افتتاح عمل میں آیا۔ملیحہ نے نظامت کے فرائض انجام دیئے۔ رجنی اگروال کے شکریہ پر اس افتتاحی تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔ اس موقع پر طلبہ کی کثیرتعداد موجودتھی۔