اسو سی ایشن آف مینارٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کے وفد کی ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن ای وی نرسمہا ریڈی سے ملاقات
ایس ایس سی کی فیس کے ادخال میں پرائیویٹ اسکولس کو پیش مسائل کو حل کرنے کے لئے نمائندگی
حیدرآباد۔ 20 نومبر۔ پریس نوٹ۔جناب انور احمد صدر، اسو سی ایشن آف مینارٹی ا یجوکیشنل انسٹی ٹیوشنس کی قیادت میں ایک وفد نے آج ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن ای وی نرسمہا ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیااور پرائیویٹ اسکولس کو پیش آنیوالی مشکلات سے واقف کروایا۔ریاست تلنگانہ کے ہائی اسکولس کے لئے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کی فیس کے ادخال کی آخری تاریخ 26 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ اس سلسلہ میں تعلیمی عہدہ داروں کی جانب سے خانگی اسکولوں کو تمام طلباء کا UDISE کا ڈیٹا درج کرنے کی ہدایت دی گئی ہےورنہ دیرینہ جرمانہ کے ساتھ فیس داخل کرنا پڑے گا۔ اس صورتحال کے پیش نظر ایسوسی ایشن کے صدر انوراحمد اورایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر محمد ساجد علی ڈاکٹر کے ہمراہ دیگر اراکین نے اے نرسمہا ریڈی صاحب کمشنر اور ڈائرکٹر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر اسوسی ایشن نے نمائندگی کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری اسکولوں کے دسویں جماعت کے طلبا ء کے ناموں کے اندراج عمل میں لایا جارہا ہے ۔ لیکن خانگی اسکولس کے اندراج کو روک دیا گیا ہے۔
دسویں کلاس کے امتحان کے لئے نام رجسٹر کرنے کے لئے یہ شرط مقرر کی گئی ہے کہ پہلی جماعت سے دسویں جماعت کا مکمل ڈیٹا جمع کیا جائے لیکن جو سرکاری عہدہ دار تھے وہ جون سے لے کر جولائی، اگست، ستمبر، اکتوبر تک پانچ مہینے صرف سرکاری اسکولس کا کام کر رہے تھے۔ جبکہ خانگی اسکولس کا کام ابھی اسی مہینے میں شروع کیا گیا ہے۔ اور اس سلسسلہ میں پرائیوٹ اسکولس پر یہ زمہ داری عائد کی جا رہی ہے کہ پرائیویٹ اسکول اس میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔ جبکہ یہ حقیقت کے برخلاف ہے اور خانگی اسکولس اس کے ذمہ دار نہیں ہے اوریوڈائس میں ہمار ا تعاون ہے اور ہمیشہ رہے گا ۔ جب یہ بات کمشنر ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن کے سامنے لائی گئی تو انہوں نے ہمارے وفد کو یقین دلایا کہ وہ ایس ایس سی میں شریک ہونے کے لئے طلباء کے nominal رول جمع کرانے کے آپشن کے ساتھ ڈیٹا مکمل کر نے کی سہولت فراہم کردیں گے۔لہذا اب تک خانگی اسکولس بشمول اقلیتی اور غیراقلیتی سب ہراساں کا شکار تھے۔امید ہے کہ ڈائرکٹر کے یقین اور اور مقامی عہدہ داروں ہدایت دی گئی کہ احکام جاری کریں ۔
خانگی اسکولوں کے دسویں جماعت طلباء کے تفصیلات اگر یوڈائس پر ہیں تو وہی کافی ہیں ۔پرائیوٹ اسکولوں کا این آر کا جو آپشن ہے ۔ اور اس کے بعد ان کا انرولمنٹ کا جو آپشن ہے پرائیویٹ اسکولز کے لئے وہ کھول دیا جائے کیونکہ ایس ایس سی کے امتحانات کی بغیر دیرینہ فیس کے آخری تاریخ 26 نومبر مقرر ہے ۔ لہذا یہ وفد کی کامیاب نمائندگی رہی اور امید ہے کہ وہ آج کل میں یہ کام مکمل ہو جائے گا۔ اور بلا لحاظ اقلیتی تمام مدارس کے ذمہ داران اور دسویں کلاس کے طلبہ اور اولیائے طلباء میں جو بے چینی تھی، وہ انشاء اللہ دور ہو جائے گی۔ اس موقع پر وفد میں اسو سی ایشن کے دیگر اراکین محمد عرفان بیگ اور محمد حبیب شیخ بھی شامل تھے۔