ایجوکیشن

پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کاليج میں "ووٹنگ بیداری مہم” کے تحت تمثیلی انتخابات کا انعقاد 

شولاپور :( مہاراشٹرا) 20- نومبر ( اردو لیکس)شولاپور ( مہاراشٹرا)کے تاریخی اور مُمتاز ترین تعلیمی مرکز "ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور میں مہاراشٹر اسٹیٹ اسمبلی الیکشن کے لیے "ووٹر بیداری مہم” کے تحت ہائی اسکول اور جونیئر کاليج کے طلباء و طالبات کے درمیان "تمثیلی انتخابات” کا انعقاد کیا گیا۔

 

تمثیلی انتخابات کی اس سرگرمی کے لیے ہندوستان کے آٹھ مشہور و معروف شخصیات کو نامزد کیا گیا ۔ ان کو انتخابی نشانات دیے گئے اور ان امیدواروں کی تشہیر اور پرچار کے لیے اسکول اور جونیئر کالج کے سولہ طالب علموں کو "اسٹار پرچارک”، اور ہر اُمیدوار کیے دو معاون، اس طرح الگ الگ ٹیمیں بنائی گئیں۔ تشہیر کے لیے چُنے گئے ان اسٹار پرچارکوں نے ہر کلاس میں جا جا کر اپنے اپنے امیدوار کے لیے ووٹ مانگے ۔ اپنے ہم مکتب ساتھیوں سے انتخابات میں شریک ہونے اور اپنا حق رائے دہی ادا کرنے کی اپیل کی۔ اس انتخابی سرگرمی کے لیے کُل پانچ پولنگ بوتھ بنائے گئے ۔ ہر بوتھ میں ایک پریسائڈنگ آفیسر اور چار پولنگ آفیسرز اور امیدواروں کے نمائندوں کو الیکشن ڈیوٹی کی تمام ذمےداریاں دی گئیں۔

 

جبکہ این سی سی کیڈيٹس کو پولیس انتظامیہ کی ذمہ داری سونپی گئی ۔ اس انتخابی سرگرمی کے لیے مدرسہ ہذا کے ہندی- مراٹھی کے مشہور و معروف معلّم ذاکر حسین شاہ پورے نے بطور "الیکشن آفیسر” اپنی خدمات پیش کیں۔ اس انتخابی سرگرمی کے لیے ذاکر شاہ پورے ، عبدالرؤف پٹیل، اکبر پٹھان، آفرین مُلّا اور نغمہ مجاور ان اساتذہ نے اپنے اپنے بوتھ کے زونل آفیسر کی ذمہ داری نبھائی۔ اسٹار پرچارک طلباء و طالبات اور ان کے ساتھیوں نے پرجوش تقریریں کیں ، اپنے اپنے نمائندوں کی تشہیر کی اور اپنے ہم مکتب ساتھیوں کو ووٹنگ کے لیے منوانے کی کوشش کی۔

 

اس انتخابی سرگرمی کے پہلے نامزد اُمیدوار وسنت باپٹ کی تشہیر کے لیے اسٹار پرچارک نُورُاللہ عطار ، نیلوفر نداف اور اُنکے ساتھی ذکری’ شیخ ، منتشا بدّی، غوث جمعدار ، عمر فاروق ، مُحمّد زید سیّد شیخ ، دوسرے اُمیدوار وِلِیم شیکسئیر کی تشہیر کے لیے اسٹار پرچارک کے طور پر یوسف شیخ ، عائشہ نداف اور اُنکے ساتھی ثمرین شیخ ، بشریٰ شیخ ، شاہد شیخ ، عفان اور عثمان ، تیسرے اُمیدوار ساحر لدھیانوی کی تشہیر کے لیے اسٹار پرچارک کے طور پر یوسف فیاض شیخ، اقصیٰ باغبان اور اُن کے ساتھی عمامہ سیّد، ایمن شیخ، عمر، معيز اور ابراہیم ، چوتھی اُمیدوار پی ٹی اوشا کی تشہیر کے لیے اسٹار پرچارک کے طور پر زاہد شیخ ، نکہت باغبان اور اُنکے ساتھی عائشہ شاہ پورے ،

 

صائمہ شیخ ، عمر، احمد اور عبداللہ ، پانچویں اُمیدوار مِرزا غالب کی تشہیر کے لیے اسٹار پرچارک کے طور پر دانش بیلف ، زویا شیخ ، صدف شیخ ، ظہورہ مرشد اور اُنکے ساتھی ابوذر، آنیہ شیخ اور سعد ، چھٹی اُمیدوار لتا منگیشکر کی تشہیر کے لیے اسٹار پرچارک کے طور پر افنان براجدار ، عائشہ عطار ، زویا شیخ ، اشنور چودھری اور اُنکے ساتھی عبد الرحمن ، عادل اور عیان ادونی ، ساتویں اُمیدوار کُسُما گرج کی تشہیر کے لیے اسٹار پرچارک کے طور پر مستقیم ڈوکا ، جویریہ انعامدار، حُسن آراء پٹیل ، تسمیہ سایہ اور اُن کے ساتهی حذیف نایيکواڈی، عمر فاروق اور سفیان شیخ ، آٹھویں اُمیدوار اے پی جے عبدالکلام کی تشہیر کے لیے اسٹار پرچارک کے طور پر ارمان شیخ ، حائقہ باغبان اور اُنکے ساتھی خدیجہ شیخ ، حمیرا نداف ، عبد الحمید، عمر فاروق اور انس نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ تمثیلی انتخابات کی اس سرگرمی کے لیے بنائے گئے ووٹنگ بُوتهس کے پریسائڈنگ آفیسر کے طور پر نعمان جمعدار ، عبد الرحمن شاہ پورے اور مصعيب شیخ ، جب کہ لڑکیوں کے خصوصی بوتھس کے لئے مہک کُمسی اور الفیہ انعامدار نے اپنی خدمات پیش کیں ، ساتھ ہی معاون افسران کے طور پر آسيه سیّد، مہک شاہ پورے، انفعال شیخ ، ذکی باغبان ، امیر حمزہ قریشی ، طلحہ شیخ ،

 

سعید سیّد، ثاقب ساچے ، دانیال قریشی، رافع شیخ، فہد بڑےگھر ، زید قریشی، جب کہ ارشان منیار، افزان منیار ، فرحان پٹیل ، ادیبہ جمعدار اور جویریہ انعامدار ،ان این سی سی کیڈٹيس نے نظم و ضبط کو قائم کرنے میں خاص تعاون کیا ۔  مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کے انوکھےخیال اور رہبری سے آراستہ اس سرگرمی کو کامیاب بنانے کے لئے شرکاء طالب علموں کے علاوہ ذاکر شاہ پورے ، عبد الروف پٹیل

 

اکبر پٹھان ، آفرین مُلّا ، نغمه مجاور ، خلیل پیرمپلی ، الطاف صدیق ، محسن ماشال ، اقبال دلال، کلثوم درزی ، ثنا مُلّا اور دیگر اسٹاف ممبران نے خصوصی تعاون کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button