اردو کے فروغ کے لئے فوربلس ماڈل اسکول نظام آباد کی جانب سے شعری مقابلہ کا انعقاد ماہ نومبر کا عنوان”تعلیم کی اہمیت”

اردو کے فروغ کے لئے فوربلس ماڈل اسکول نظام آباد کی جانب سے شعری مقابلہ کا انعقاد ماہ نومبر کا عنوان”تعلیم کی اہمیت”
نظام آباد 22/ نومبر (اردو لیکس)اردو زبان کے فروغ کے لئے ہر ماہ ایک شعری مقابلہ کا انعقاد فوربلس ماڈل اسکول ہاشمی کالونی نظام آباد کی جانب سے آغاز عمل میں لایا جارہا ہے جناب شرجیل پرویز سکریٹری و کرسپانڈنٹ فروبلس ماڈل اسکول ہاشمی کالونی نظام آباد نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ ماہ نومبر کے لئے شعری مقابلہ کے لئے عنوان "تعلیم کی اہمیت ” دیا گیا ہے
شہر نظام آباد سے تعلق رکھنے والے محبان اردو و ادب نواز احباب 30 نومبر تک مذکورہ عنوان پر شعر واٹس ایپ نمبر 9951027598 پر ارسال کرسکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ کسی بھی شاعر کا شعر ارسال کرسکتے ہیں
بہترین منتخب شدہ شعر پر انعام سے نوازا جائے گا 30 نومبر کے بعد موصول ہونے والے اشعار کو مقابلہ میں شامل نہیں کیا جائیگا شرجیل پرویز نے شہر نظام آباد کے محبان اردو سے خواہش کی کہ وہ اس مقابلہ میں حصہ لیں