ایجوکیشن

نئے ڈی ای او نرمل سے میوا و ٹی ایس پی ٹی اے قائدین کی ملاقات

نئے ڈی ای او نرمل سے میوا و ٹی ایس پی ٹی اے قائدین کی ملاقات

نرمل، 21/نومبر (پریس نوٹ) میوا و ٹی ایس پی ٹی اے کے ضلع نرمل کے صدر شیخ شبیر علی کی قیادت میں دو تنظیموں کے قائدین نے ضلع نرمل کے نئے مہتمم تعلیمات پی۔ راما راؤ سے خیر سگالی کی

 

۔اس موقع پر شالپوشی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی گئی۔اس دوران نے ٹیچروں اور اسکولوں کو درپیش مسائل سے ڈی ای او کو واقف کروایا گیا،جس پر ڈی ای او نے بہت جلد مسائل حل کرنے کا تیقن دیا۔اس کے علاوہ دسویں جماعت کے لئے جاری اسپیشل کلاسس پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کا بھی ارادہ ظاہر کیا۔

 

اس موقع پر میوا و ٹی ایس پی ٹی اے کے صدر شیخ شبیر علی ، ٹی ایس پی ٹی کے جنرل سیکریٹری و میوا کے میڈیا سیکریٹری ڈاکٹر ساجد معراج اور میوا کے قائدین زیڈ ایچ مسعود ، سید سرفراز ، ساجد محی الدین ، ایوب خان، ڈی جی ای او ایس۔پدما، سپرنٹینڈنٹ وینکٹ رمنا اور ڈی سی ای بی اسسٹنٹ سیکریٹری بھانو مورتی اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button