جنرل نیوز

ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی تہنیتی تقریب اور مشاعرہ 

حیدرآباد 21- نومبر ( اردو لیکس ) ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کو چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی کے ہاتھوں "کارنامہ حیات ایوارڈ ” ملنے کی مسرت میں اقراء قرات سوسائٹی حیدرآباد کی جانب سے اتوار 24 نومبر کو بعد مغرب تقریب تہنیت ومشاعرہ منعقد ہوگا کنوینر تقریب جناب محمدامین الدین انصاری ( اردو نیوز جدہ ) نے بتایا کہ

 

ادبی اجلاس کی صدارت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل المعروف جعفر پاشاہ کریں گے صدرنشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان مہمان خصوصی ہوں گے بانی وسکریٹری اقراء قرات سوسائٹی قاری محمد عبدالقیوم شاکر نگرانی کریں گے ڈاکٹرسید اسلام الدین مجاہد ‘ جناب جلال عارف ‘ جناب فاروق شکیل ، جناب جاوید کمال مخاطب کریں گے جبکہ جناب عباس متقی کا تحریر کردہ خصوصی مقالہ جناب حنیف ڈھاکلی معتمد اردو سوسائٹی پڑھیں گے بعد ازاں جناب جلال عارف کی زیر صدارت مشاعرہ ہوگا جناب محمد امین الدین انصاری کی نظامت ہوگی ـ

 

ڈاکٹرفاروق شکیل ‘ قاضی فاروق عارفی ‘ شاعر خلیج جلیل نظامی ‘ سمیع اللہ سمیع ‘ اکبر خاں اکبر ‘ سردار سلیم ‘ پروفیسر مسعود احمد ‘ ظفر فاروقی ‘ شاہد عدیلی ‘ فرید سحر ‘ وحید پاشاہ قادری ‘ لطیف الدین لطیف کلام سنائیں گے محمد حُسام الدین ریاض اظہار تشکر ادا کریں گے شرکت کی خواہش کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button