جنرل نیوز

وقف ترمیمی بل کے خلاف آواز اٹھانے کھمم کی سماجی تنظیم سمان کے ذمہ داروں کی رکن پارلیمنٹ رگھو رام ریڈی سے نمائندگی

وقف ترمیمی بل 2024 کے خلاف پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے سماجی تنظیم سمان این جی او سوسائٹی فار مسلم نے کھمم کے رکن پارلیمنٹ رگھو رام ریڈی سے ملاقات کی اور ایک یادداشت پیش کی۔ سمان این جی او سوسائٹی فار مسلم کے بانی اور صدر، صادق شیخ ایڈوکیٹ کی قیادت میں یہ ملاقات ہوئی، جس میں اس بات کا مطالبہ کیا گیا کہ پارلیمنٹ کے جاریہ ماہ کی 25 تاریخ سے شروع ہونے والے سیشن میں وقف ترمیمی بل پر بحث و مباحثہ ہوگا۔

 

جے پی سی کمیٹی اس بل پر غور کرے گی، اور این ڈی اے اسے منظور کرانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گی۔ صادق شیخ ایڈوکیٹ نے کھمم کے رکن پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بل کی شدت کے ساتھ مخالفت کریں، کیونکہ یہ بل دستور کے خلاف ہے اور اوقافی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کی بی جے پی کی ایک ناپاک سازش ہے۔

 

رکن پارلیمنٹ رگھو رام ریڈی نے یقین دہانی کرائی کہ کانگریس پارٹی ابتدا سے ہی وقف ترمیمی بل کی سخت مخالف ہے، اور وہ پوری شدت کے ساتھ اس بل کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ وقف املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button