جنرل نیوز

مولانا جمیل احمد صاحب بانی ادارہ ملیہ ملک پیٹ کی دختر ثریا سلطانہ کا انتقال

حیدر آباد – 27 نومبر (راست) مولانا جمیل احمد صاحب بانی ادارہ ملیہ ملک پیٹ کی دختر محترمہ ثریا سلطانہ روحی عرف سسٹر (Sister) زوجہ جناب ڈاکٹر ناصر الدین صدیقی خالد مرحوم کا بعمر 80 سال مختصر علالت کے بعد منگل 27 نومبر کورات (10:30 بجے) انتقال ہو گیا۔ وہ جناب اشفاق احمد صاحب مرحوم کر سپانڈنٹ اداره مالیہ ہائی اسکول کی ہمشیرہ تھیں پسماندگان میں ایک دختر ہیں۔ نماز جنازہ احاطہ ادارہ ملیہ ملک پیٹ میں بعد نماز ظہر (1:15) ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان متصل مسجد قادریہ چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے مرحومہ کے بھتیجے جناب رشید احمد سے 9391384945 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button