کریم نگر میئرسنیل راو کے ہاتھوں نیشنل اسکول کے زیر اہتمام منعقدہ فوڈ فیسٹیول کا افتتاح

کریم نگر 27/ نومبر ۔۔شہر کریم نگر کے قدیم تعلیمی ادارہ نیشنل اسکول کے زیر اہتمام بمقام نیشنل پیالیس حسینی پورہ کریم نگر میں فوڈ فیسٹیول پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا
میونسپل کارپوریشن کریم نگر مئیر وائی سنیل راؤ نے اس پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی اورفوڈ فیسٹیول تقریب کا افتتاح انجام دیا اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر کریم نگر محمد عباس سمیع ، کارپوریٹرس غوثیہ بیگم ، اظہر الدین دبیر مہمان اعزازی شرکت کی مئیر کریم نگر وائی سنیل راؤ اور سابق ڈپٹی میئر کریم نگر محمد عباس سمیع نے خطاب کرتے ہوئے طلباء کی جانب سے تیار کئے گئے مختلف ہمہ اقسام کے لذیذ پکوان پر طلباء اور اولیاء طلباء کی ستائش کی
انہوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ باہر کے کھانے سے پرہیز کریں اور اپنی صحت کا خیال رکھیں۔ اس موقع پر اسکول کرسپانڈنٹ محمد سراج مسعود نے مہمانوں کی شال پوشی کی اور اسکول کی تعلیمی رپورٹ پیش کی اور منعقدہ فوڈ فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر تمام طلباء اولیاء طلباء اور اسٹاف کو مبارکباد پیش کی
۔ اس موقع پر سرور شاہ بیابانی ، محمد سلیم عباس ، شکیل احمد ۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر ایم اے اسعد نائب صدر حافظ صادق علی ۔ شیراز ۔ حسین علی ۔ محمد امتیاز ۔ عتیق احمد ۔سید قمر الدین ۔ ڈاکٹر سرور محی الدین ۔کے علاوہ معززان شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔