تلنگانہ

ٹی آر ایس ارکان اسمبلی کو خریدنے کی کوشش کا معاملہ ۔ہائیکورٹ نے تحقیقات کی اجازت دے دی

حیدرآباد: ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی کی خریداری کے مقدمہ کی تحقیقات پر عائد حکم التوا کو ہائیکورٹ نے برخواست کردیا ہے ۔ عدالت نے سابق میں تحقیقات پر روک لگانے سے متعلق فیصلہ کو برخواست کردیا۔ بی جےپی لیڈر پریمیندر ریڈی کی جانب سے داخل کردہ درخواست پر سماعت کے بعد ہائیکورٹ نے معین آباد پولیس کو کیس کی تحقیقات کی اجازت دے دی۔ سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ اس طرح کے مقدمات میں زیادہ دن تک تحقیقات کو روکنا درست نہیں ہے ۔ سی بی آئی یا آزادانہ تحقیقاتی ادارے کے ذریعہ اس مقدمہ کی تحقیقات کے لئے بی جے پی کی جانب سے داخل کی گئی درخواست پر عدالت نے گہرائی سے تحقیقات کی ضرورت پر زور دیا۔ ہائیکورٹ نے تحقیقات کی پیشرفت پر جوابی حلف نامہ داخل کرنے کی پولیس کو ہدایت دی ۔ اس مقدمہ کی آئندہ سماعت 18 تاریخ کو ملتوی کردی گئی ہے۔ ہائیکورٹ کی جانب سے حکم التوا برخواست کردینے کے بعد پولیس کی جانب سے تین ملزمین کو حراست میں لئے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button