کھمم میں 2 دسمبر کو سنبھل واقعہ کے خلاف پرامن احتجاج
کھمم میں 2 دسمبر کو سنبھل واقعہ کے خلاف پرامن احتجاج ہوگا۔ حافظ محمد جواد احمد، امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم اور چیرمین عوام ہند ویلفیئر اینڈ چیریٹیبل فاؤنڈیشن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 24 نومبر کو ریاست اترپردیش کے سنبھل میں شاہی جامع مسجد کے سروے کے دوران پیش آنے والے تشدد میں چار مسلم نوجوان شہید ہوئے
۔ اس واقعے کے خلاف 2 دسمبر بروز پیر صبح 10 بجے کھمم کے زیڈ پی سرکل، ویرا روڈ پر ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کے سامنے ایک پرامن احتجاج منعقد ہوگا۔
یہ احتجاج "دیش بچاؤ، جمہوریت بچاؤ” کے تحت ملک میں اقلیتوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اور آئین ہند کی حفاظت کے لیے رکھا گیا ہے۔
حافظ محمد جواد احمد نے انصاف پسند شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس پرامن احتجاج میں بڑی تعداد میں شریک ہو کر آئین اور دستور کی حفاظت کے لیے اپنی ملی ذمہ داری کا ثبوت دیں۔