بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت پر مجلسی قائدین کی آر ڈی او سے ملاقات
زیر التوا شادی مبارک چیکس کی جلد اجرائی و تقسیم کیلئے نظام آباد مجلس قائدین کی موثر نمائندگی.

نظام آباد. 4/ڈسمبر (اردو لیکس) شادی مبارک اسکیم چیکس کی اجرائی و تقسیم میں تاخیر پر صدر مجلس و رکن پارلیمان حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی کی ہدایت کے بعد ٹاؤن مجلس صدر شکیل احمد فاضل کی قیادت میں آج نظام آباد مجلس قائدین کا ایک وفد ضلع صدر محمد فیاض الدین. سابقہ ڈپٹی میئر میر مجاز علی اور معتمد و کواپشن ممبر شہباز احمد کے ہمراہ آر ڈی او نظام آباد راجندر کمار سے ملاقات کیا.
آر ڈی او راجندر کمار سے مجلسی قائدین کے وفد نے اپنی کامیاب و موثر نمائندگی کے ذریعے انھیں بتایا کہ گزشتہ کئی ماہ سے منظور شدہ شادی مبارک اسکیم چیکس کی عدم اجرائی سے غریب درخواست گزاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. ٹاون صدر شکیل احمد فاضل نے آر ڈی او کو بتایا کہ مسلسل ضلع انتظامیہ بالخصوص آر دی او. اور ایم آر او آفس اسٹاف سے درخواست گزاروں کو اطمینان بخش ردعمل نہیں دیا جارہا ہے.
مجلسی قائدین نے آر ڈی او اور ایم آر او سے مطالبہ کیا ہے کہ ریر التوا شادی مبارک اسکیم چیکس کی جلد از جلد اجرائی کے ذریعے تقسیم عمل میں لائی جائے. نظام آباد مجلسی قائدین کی کامیاب و موثر نمائندگی پر آر ڈی او راجندر کمار نے شادی مبارک اسکیم چیکس جو آر ڈی او آفس میں رکے ہوئے ہیں نارتھ 242 اور ساوتھ 345 چیکس کو منظوری دیتے ہوئے نارتھ اور ساوتھ ایم آر او کو جلد از جلد متعلقہ درخواست گزاروں میں تقسیم کرنے کی ہدایت دی.
اور بتایا کہ بہت جلد متعلقہ درخواست گزاروں میں شادی مبارک اسکیم چیکس کی تقسیم عمل میں لائی جائے گی. اس موقع پر نظام آباد ٹاؤن صدر مجلس شکیل احمد فاضل. ضلع صدر محمد فیاض الدین. سابقہ ڈپٹی میئر میر مجاز علی.
معتمد و کواپشن ممبر شہباز احمد. کارپوریٹرس عبدالعلی باغبان. محمد ریاض. عبدالغفور مقیم. محمد مستحسن . قائد مجلس خلیل احمد. امر فاروق. وسیم علی و دیگر مجلسی قائدین موجود تھے.