لہو بولتا بھی ہے کتاب کی جمعرات کو ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکراماک کے ہاتھوں رسم اجرائی

**لہو بولتا بھی ہے** کتاب کی رسم اجرا کا انعقاد حیدرآباد کے رویندرا بھارتی آڈیٹوریم میں 5 دسمبر بروز جمعرات دوپہر 1:30 بجے ہوگا۔ اس کتاب کا انگریزی ایڈیشن تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا کے ہاتھوں جاری کیا جائے گا۔
محمد جاوید، رکن پی سی سی اور صدر سٹی کانگریس کھمم، نے بتایا کہ یہ کتاب جناب شاہ نواز احمد قادری نے لکھی ہے،
جس میں مسلمانوں کی جنگ آزادی میں قربانیوں اور جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پہلے یہ کتاب ہندی زبان میں شائع ہوئی، پھر اردو میں، اور اب اس کا انگریزی ایڈیشن منظر عام پر آیا ہے۔
اس پروگرام کی صدارت محمد جاوید کریں گے، اور مہمانان خصوصی میں حضرت مولانا مفتی خلیل احمد صاحب، صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی بی مہیش کمار گوڑ، ریاستی وزیر مال پی سرینواس ریڈی، ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی پربھاکر، محمد علی شبیر (مشیر ریاستی حکومت)، اور عامر علی خان (نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست) شامل ہوں گے۔
محمد جاوید نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرکے اس پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ یہ کتاب مسلمانوں کی قربانیوں اور تاریخ کو سمجھنے کا اہم ذریعہ ہے، جو نوجوان نسل کو اپنی تاریخ سے روشناس کرانے میں مدد دے گی۔