احمد عبدالغنی فرزند سمیر احمد کی تلنگانہ یونیورسٹی سے ایم ایس سی زوالوجی میں درجہ اول میں کامیابی

نظام آباد 4/ دسمبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس) احمد عبدالغنی فرزند سمیر احمد زونل صدر قومی تنظیم نظام آباد و سابقہ ضلع کانگریس کمیٹی مینارٹی ڈپارٹمنٹ نظام آباد نے تلنگانہ یونیورسٹی سے ایم ایس سی( زوالوجی) میں درجہ اول میں کامیابی حاصل کی ہے
احمد عبدالغنی اپنے ابتداء ئی تعلیمی دور سے ہی انتہائی ذہین وہونہار طالب علم کی حیثیت سے اپنی تعلیمی قابلیت کا شاندار مظاہرہ کیا احمد عبدالغنی نے مادری زبان اردو میں حاصل کی
انہوں نے کریسنٹ ہائی اسکول سے میٹرک مکمل کیا اور امتیازی کامیابی حاصل کی گورنمنٹ جونیئر کالج نظام آباد سے بی پی سی میں گریڈ اے میں کامیابی حاصل کی بعدازاں گورنمنٹ گیری راج کالج نظام آباد سے بی زیڈ سی میں ڈگری حاصل کرنے کے بعد تلنگانہ یونیورسٹی سے ایم ایس سی (زوالوجی )میں داخلہ حاصل کیا اور درجہ اول میں کامیابی حاصل کی.
احمد عبدالغنی کی ایم ایس سی (زوالوجی) میں درجہ اول میں کامیابی پر والدین ، عزیز واقارب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی مزید کامیابی وترقی کے لئے اپنی دعاؤں سے نوازا علاوہ ازیں سید نجیب علی ایڈوکیٹ سینئر قائدکانگریس ،محمد یوسف الدین خان ایڈیٹر نیوز اینڈ ویوز میڈیا سروس نظام آباد نے سمیر احمد اور ان کے فرزند احمد عبد الغنی کو ایم ایس سی( زوالوجی) میں درجہ اول میں کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مزید ترقی کے لئے اپنی دعاؤں سے نوازا