جنرل نیوز
ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چارمینار کو ایس ٹی یو قائدین کی مبارکباد

حیدرآباد 3- دسمبر ( اردو لیکس )محترمہ جی سجاتا کوڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر چارمینار کا عہدہ سنبھالنے پر اسٹیٹ ٹیچرس یونین کے قائدین نے ان کے دفتر پہنچ کر ملاقات کرتے ہوۓ گلپوشی کی اور مبارکباد پیش کی
اور تعلیمی امور سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پرایم نرسمہاریڈی اسٹیٹ جنرل سکریٹری ‘رام سباراؤڈسٹرکٹ جنرل سکریٹری ‘ محمد اسحاق منڈل پریسیڈنٹ چارمینار ‘ ایم اے باری جنرل سکریٹری چارمینار ‘ایم اے رشید مائنایٹی کنوینر ‘ اظہر جہاں ویمن کنوینر ‘ حناتحسین وائس پریسیڈنٹ چارمینار منڈل
محمد علیم اللہ آرگنائزنگ سکریٹری موجود تھے ایس ٹی یو قائدین نے محترمہ سجاتا کو ایسے مدارس جہاں اساتذہ کی کمی ہے وہاں تعیناتی کے لئے اور دیگر مسائل کی طرف توجہ دلائی