جنرل نیوز

انٹرنیشنل قدیم سکوں ، کاغذی کرنسی اور نادراشیاء پر مشتمل نمائش کا 23 دسمبر تا 25دسمبر اردو گھر حیدرآباد میں انعقاد عوام کے لئے داخلہ مفت

انٹرنیشنل قدیم سکوں ، کاغذی کرنسی اور نادراشیاء پر مشتمل نمائش کا 23 دسمبر تا 25دسمبر اردو گھر حیدرآباد میں انعقاد
عوام کے لئے داخلہ مفت

 

حیدرآباد 5 دسمبر(پریس نوٹ)ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ حیدرآباد کے زیر اہتمام ایک انٹرنیشنل قدیم سکوں، کاغذی کرنسی اور قدیم نادر اشیاء پر مشتمل نمائش کا 23 دسمبر تا 25دسمبر اردو گھر مغل پورہ حیدرآباد نزد آسرا ہاسپٹل چارمینار پر عظیم الشان بیمانے پر انعقاد عمل لایا جارہا ہے

 

جناب سید عبدالحی قادری چیف انجینئر و سکریٹری سوسائٹی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایا کہ اس نمائش کے مشاہدے کے لئے عوام کے لئے داخلہ مفت رہے گا تین دنوں تک جاری رہنے والی اس نمائش کے اوقات صبح 9 بجے تا شام 7 بجے مقرر کئے گئے

 

ہیں انہوں نے بتایا کہ دنیا کے قدیم سکوں ،کاغذی کرنسی کے ساتھ ساتھ ڈاک ٹکٹ اور پینٹنگز کی نمائش تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے ہر فرد کے لئے سیکھنے اور سمجھنے اور ان کی معلومات میں اضافہ کا باعث ہو گا سید عبدالحی قادری نے مزید بتایاکہ اس نمائش کی خصوصیات میں ساتویں صدی قبلِ کی بین الاقوامی سکے ، کاغذی کرنسی ، ڈاک ٹکٹ ، پینٹنگز اور دیگر أشیاء کا مخلوط بیگ پیش کیا جائیگا

 

جو نہ نمونے ہیں بلکہ نایاب اشیاء ہیں مزید تفصیلات کے لئے سید عبدالحی قادری کے سیل نمبر 8500212306 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button