تلنگانہ

ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا کے ہاتھوں رویندرا بھارتی آڈیٹوریم میں لہو بولتا بھی ہے کتاب کا رسم اجراء

ملک کے آزادی میں مسلمانوں کے کردار کو فراموش نھی کیاجاسکتا ملک کی آزادی کے لیے ہزاروں مسلم مجاہدین اور ہزاروں علمائے کرام نے اپنے جانوں کی قربانی دی۔۔۔ لہو بولتا بھی ہے۔۔۔ کتاب فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف طاقتور ہتھیار رسم اجراء تقریب سے ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا مولانا عبیداللہ خان اعظمی و دیگر کا خطاب۔۔

 

۔ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا کے ہاتھوں رویندرا بھارتی آڈیٹوریم میں لہو بولتا بھی ہے کتاب کا رسم اجراء عمل میں آیا اس کتاب میں ملک کی جنگ آزادی میں مسلمانوں کی جدو جہد اور مسلم مجاہدین کی قربانیوں اور شہادتوں کا انگریزی زبان میں مصنف سید شاہ نواز احمد قادری نے تفصیلی احاطہ کیا

 

اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکا نے اپنے خطاب میں کھا کے ملک میں اب جبکہ مذہب کے نام پر فرقہ پرستوں کی جانب سے نفرت پھیلائی جارہی ہے ان حالات میں شاہ نواز احمد قادری کی تاریخی کتاب نہ صرف مسلمانوں کے لیے بلک ملک کے تمام مذاھب کے ماننے والوں کے لیے اہمیت کی حامل ہے کوئی بھی قوم ماضی کی تاریخ کے مطالعے کے بغیر مستقبل کے لائع عمل کا فیصلہ نھی کرسکتی لہو بولتا بھی ہے اس کتاب میں جنگ آزادی میں اپنے جانوں کی قربانی دینے والے شہیدوں کا تفصیلی تذکرہ کیا گیا ہے

 

ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کے بعض فرقہ پرست طاقتیں جنگ آزادی میں اپنے جانوں کی قربانی دینے والوں کے خلاف گمراہ کن پرو پگنڈہ کر رھے ہے اور مذہب کے نام پر شہریوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبک ملک کے دستور نے تمام مذاھب کے ماننے والوں کے لیے یکساں حقوق عطا کئے ہے بھٹی وکرا مارکا نے جنگ آزادی میں حصے لینے والے عظیم قائدین سرحدی گاندھی خان عبدالغفار خان فخر الدین علی احمد مولانا ابوالکلام آزاد مولانا محمد علی جوہر محمد مولانا شوکت علی بیگم حضرت محل گاندھی جی پنڈت جواہر لال نہرو و دیگر رہنماؤں کی جدو جہد اور ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

 

بھٹی وکرا مارکا نے کہا کے انگریزوں کے خلاف مولانا حسرت موہانی نے پہلی مرتبہ انقلاب زندہ باد کا نعرہ بلند کیا 1942 میں یوسف مھر النساء نے ہندوستان چھوڑ دو تحریک کا نعرہ بلند کیا کانگریس قائد راہول گاندھی ملک کے اتحاد و سالمیت کے لیے بھارت جوڑو یاترا شروع کی اور نفرت کے بازار میں محبت کے دوکان کا نعرہ بلند کیا تلنگانہ میں کانگریس حکومت پہلی بار ذات پات کا سروے کراتے ہوئے سماج کے تمام طبقات کو آبادی کے تناسب سے تمام شعبے جات میں ان کی حصہ داری دینے کی بھر پور کوشش کی جارہی ہے بھٹی وکرا مارکا نے مصنف سید شاہ نواز احمد قادری کو ان کی جامع و تاریخی کتاب لہو بولتا بھی ہے کی رسم اجراء پر مبارکباد پیش کی مولانا عبیداللہ خان اعظمی سابق ایم پی و نائب صدر مسلم پر سنل لاء بورڈ نے کہا کے حیدرآباد کی سرزمین پر تاریخی دستاویز کا رسم اجراء لہو بولتا بھی ہے کا رسم اجراء ملک کی آزادی میں اپنے جانوں کی قربانی دینے والے مسلمان شہیدوں نے اپنے خون کو پانی کی طرح بہایا ہے

 

اس کی قیمت کا صلہ ماب لنچنگ اور بلڈوزر کاروائی کے ذریعے کیاجارہا ہے مفکر اسلام مولانا مفتی خلیل احمد نے اپنے خطاب میں کھا کے تمام انسان ایک ہی ماں باپ کے اولاد ہے مذہب تہذیب زبان الگ الگ ہونے کے باوجود ہم سب ایک ہے اسلام ایک دستور حیات ہے اسلامی حکومت میں جتنے حقوق مسلمانوں کو حاصل ہے غیر مسلموں کو بھی مساویانہ حقوق دیے گئیں تقریب میں وقف بورڈ چیرمین عظمت اللہ حسینی عبیداللہ کوتوال مولانا خسرو پاشا افضل بیابانی چیرمین حج کمیٹی کے علاوہ مختلف اضلاع سے تشریف لائیں مہمانوں کا کثیر مجمع شریک تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button