تلنگانہ

مہاراشٹرا ٹرین فائرنگ واقعہ _ حیدرآبادی نوجوان کی میت لے کر ایمبولینس ممبئی سے بیدر روانہ

حیدرآباد _ 2 اگست ( اردولیکس) مہاراشٹر کے پالگھر میں پیر کے روز جئے پور ممبئی سنٹرل ایکسپریس ٹرین میں پیش آئے فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق حیدرآبادی نوجوان سید سیف الدین کی میت بیدر منتقل کی جارہی ہے میت کو لے کر ان کے بھائی اور دیگر رشتہ دار پوسٹ مارٹم اور دیگر کاغذی کاروائی کی تکمیل کے بعد ممبی سے بیدر  کے لئے ایمبولینس میں لے کر نکل گئے ۔ مرحوم کے ماموں حافظ واجد پاشاہ نے میڈیا کو یہ بات بتائی۔

امکان ہے کہ چہارشنبہ کی رات دیر گئے میت بیدر میں واقع  مرحوم کے آبائی مکان پہنچ جائے گی اور وہیں تدفین عمل میں لائی جائے گی ۔واضح رہے کہ ریلوے پروٹیکشن فورس کا کانسٹیبل چیتن سنگھ نے پیر کو ٹرین میں سوار تین مسلمانوں پر ان کا حلیہ دیکھ کر گولی مار کر ہلاک کردیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button