انٹر نیشنل

اسرائیل میں حکومت کے خلاف احتجاج

نئی دہلی: اسرائیل میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے عدلیہ کے اختیارات کو محدود کرنے کی تجاویز اور پالیسیوں کے خلاف سینکڑوں افراد مغربی القدس میں احتجاج پراترآئے۔ وزیراعظم کی رہائش گاہ کے سامنے بھی احتجاج کیا گیا۔ احتجاجیوں کے ہاتھوں میں پلے کارڈس تھے جس پر حکومت اور نیتن یاہو کے خلاف نعرے درج تھے۔ واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر انصاف یاریو لیون نے 5 جنوری کو اعلان کیا کہ وہ ایک ایسے قانون کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جو سپریم کورٹ کے اختیارات کو محدود کرے گا اور ججوں کے انتخاب پر عدلیہ کے اثر و رسوخ کو کم کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button