لبنان پر اسرائیل کی بمباری 274 شہید ۔ خواتین اور بچے بھی شامل

نئی دہلی: اسرائیل کی جانب سے لبنان میں کئے گئے فضائی حملہ میں کم از کم 274 افراد شہید ہوگئے جبکہ قریب ایک ہزار سے زائد زخمی بتائے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنانی وزیر صحت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ
لبنانی علاقوں پراسرائیل کےفضائی حملوں میں 274 افراد شہید ہوئے جن میں 21 بچے اور 39 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ 1024 افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے لبنان پر حملوں کے بعد رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا شمال میں طاقت کا توازن بدل دیں گے اور ہم ایسا ہی کررہےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنے والے دنوں میں مشکلات کا سامناہوگا اسرائیلی متحد رہیں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز حزب اللہ کی جانب سے ساحلی شہر حیفا پر ہونے والے حملے کے بعد اسرائیلی طیاروں نے آج لبنان کے مختلف علاقوں پر شدید بمباری کی۔