انٹرٹینمنٹ

قونصل جنرل آف انڈیا، جدہ کے ریز اہتمام “انڈیا نائٹ” بسلسلہ ریڈسی بین الاقوامی فلم فسٹیول

ریاض ۔ کے این واصف

فلمی میدان میں ہند سعودی شراکتداری و بین ممالک خوشگوار و مستحکم تعلقات اظہار کے طور پر قونصل جنرل انڈیا، جدہ نے شاندار پیمانے پر “انڈیا نائٹ” کا اہتمام کیا۔ یہ تہنیتی تقریب جو جدہ کے تاریخی علاقے “البلد” مین جاری “ریڈسی فلم فسٹیول 2024” کے سلسلہ کا حصہ تھی۔

 

قونصل جنرل انڈیا جدہ نے نیشنل فلم ڈیولپمنٹ کاپوریشن (NFDC)، وزارت اطلاعات و نشریات حکومت ہند کی نمائندگی کرتے ہوئے اس فلم فسٹیول مین ایک پویلین بھی قائم کیا۔ سی جی آئی جدہ کی جانب سے منعقد اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل فھد احمد خاں سوری نے کہا کہ فلم فسٹیول نہ صرف آپسی تعلقات کو مضبوط کرتاہے بلکہ بین ممالک ثقافت کو استحکام بخشتا ہے۔ انھون نے یہ کہا دونون ممالک فلم کے میدان میں اشتراک سے فلم سازی اور اداکاری کے فن میں ترقی کے امکانات روشن ہیں۔

 

معروف فلم ساز و ڈائریکٹر انٹرنیشنل فلم فسٹیول شیکھر کپور نے حاضرین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب پچھلے چند برسون مین فلمی صنعت میں قابل ستائش ترقی کی ہے۔ اور اس ترقی میں ریڈسی فلم فسٹیول بڑی حدتک معاون ثابت ہواہے۔ “انڈیا نائٹ” کی شاندار تقریب کو جدہ مین مقیم ہندوستانی فنکارون نے اپنے رقص و گائیکی کے فن سے مزید لطف اندوز بنادیا۔

 

اس تقریب مین جدہ کی سفارت کار، معروف فلم ساز، ڈائریکٹر ز، اداکار، ریڈسی فلم فیسٹول کے ذمہ داران، دوست ممالک کے اراکین، صحافی اور ہندوستانی کمیونٹی کے مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button