تلنگانہ

دہشت گردانہ حملوں سے متعلق افواہوں پر یقین نہ کریں۔ حیدرآبادی شہریوں کو پولیس کا مشورہ

حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں کیونکہ ایک خاندان کے خلاف شکایت کی ایک نقل جس میں یہ الزام لگایا گیا ہے کہ وہ دہشت گرد تنظیموں سے وابستہ ہیں اور شہر میں دہشت گردانہ حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

حیدرآباد پولیس کی جانب سے منگل کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل شکایت  کی تحقیقات کی گئی ہے اور پولیس ٹیموں نے ان افراد سے مکمل انکوائری کی ہے جنہیں شکایت میں دہشت گرد قرار دیا گیا ہے جو غلط ہے۔

اس سے قبل بھی اس خاندان پر دہشت گرد ہونے کا الزام لگا کر اسی طرح سے دو شکایات درج کرائی گئی تھی جو کہ غلط ہے اور وہ دہشت گرد نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا دہشت گردانہ سرگرمیوں سے کوئی تعلق ہے۔

پولس نے کہا کہ جس خاندان کو الزامات کا سامنا کرنا پڑا انھیں ایک خاتون پر شک ہے جو دہلی کی رہنے والی بتائی گئی ہے اور اس خاتون کے اس خاندان کے ساتھ کچھ مسائل ہیں جس کی وجہہ سے اس نے شکایت درج کرائی ہو گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button