تلنگانہ

جماعت اسلامی ہند نظام آباد نے کیا کانگریس اربن امیدوار محمد علی شبیر کی تائید کا اعلان.

مسجد رضا بیگ میں منعقدہ جماعت اسلامی کے اجلاس سے محمد علی شبیر و دیگر ذمہ داران کا خطاب.

نظام آباد. 22/نومبر (محمد یوسف الدین خان اردو لیکس) جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ شاخ نظام آباد کے ذمہ داران کی جانب سے دفتر جماعت اسلامی متصل  مسجد رضا بیگ احمدی بازار میں ایک انتخابی جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کانگریس پارٹی اربن امیدوار محمد علی شبیر نے شرکت کرتے ہوئے خطاب کیا

 

. اپنے ابتدائی خطاب کے ذریعے عبدالملک شارق کنوینر پولیٹیکل کمیٹی جماعت اسلامی ہند شاخ نظام آباد نے کہا ایک سیکولر اور ترقی پسند امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اسکی تائید و حمایت کے ساتھ ساتھ بنیادی انتخابی نکات پر ذمہ داری سے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی اربن امیدوار محمد علی شبیر کی کامیابی کیلئے رائے دہی کے موقع پر ووٹ کے تناسب میں اضافہ کیلئے ٹھوس لائحہ عمل پر خصوصی توجہ دینا ہم تمام کی اولین ذمہ داری ہونی چاہیے. بعد ازاں کانگریس پارٹی اربن امیدوار محمد علی شبیر نے ذمہ داران اور حاضرین اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند شاخ نظام آباد کی جانب سے ان پر جس اعتماد کے ساتھ تائید و حمایت کا اعلان کیا گیا ہے.

 

اسکے وہ مشکور ہیں اور اپنی کامیابی کے بعد بھی وہ جماعت کے ذمہ داران کے ہمراہ اجلاس کے ذریعے مفید مشورے حاصل کرینگے. انھوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی کی تلنگانہ میں کامیابی اور انکی حلقہ اسمبلی نظام آباد سے جیت حاصل کرنے کے بعد ریاست بھر بشمول نظام آباد کے اقلیتوں کی ترقی و خوش حالی اور فلاح و بہود کیلئے ممکنہ اقدامات کرینگے. انھوں نے کہا کہ شہر کے تمام طبقات کی عوام بالخصوص معاشرے کے تمام حلقوں سے انکو ملنے والی تائید و حمایت اور انکی بھاری اکثریت سے کامیابی کو ہمکنار کرنے کیلئے جو جذبہ دکھائی دے رہا اسے وہ کبھی فراموش نہیں کرسکتے ہیں.

 

جماعت اسلامی کے نظام آباد شہر سے وابستہ تمام ذمہ داران کا تعاون حاصل کرتے ہوئے شہر کی ترقی و عوام کی خوشحالی کیلئے نمایاں اور مثالی کردار ادا کریں گے. اس اجلاس میں عبدالستار کو کنوینر مولانا جاوید احمد بیگ عمری. ظفر احمد عاقل. سید نجیب علی ایڈوکیٹ. عبدالرحیم. شیخ حسین. عارف انصاری. عامر جابری. محمد نصیر. محمد ضیم و دیگر احباب موجود تھے.

متعلقہ خبریں

Back to top button