ماں کے بازو محو خواب 6 سالہ لڑکی کے اغوا کے بعد عصمت ریزی اور قتل _ تلنگانہ کے پداپلی میں شرمناک واقعہ

پداپلی _ 14 ،جون ( اردولیکس) تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں ایک 6 سالہ لڑکی کی عصمت ریزی اور قتل کا گھناونا واقعہ پیش آیا۔ جمعرات کی رات پداپلی ضلع کے سلطان آباد میں واقع ایک رائس مل میں اپنی ماں کے ساتھ سوئی ہوئی 6 سالہ لڑکی کو اسی مل میں کام کرنے والا ڈرائیور بالرام اٹھا کر رائس مل کے باہر جھاڑیوں میں لے گیا اور لڑکی سے زیادتی کر کے اس قتل کر دیا۔
آدھی رات کو جب ماں نے دیکھا کہ لڑکی اس کے ساتھ نہیں ہے، اس نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اطراف کے علاقے میں بیٹی کو تلاش کی۔ لڑکی کی نعش جھاڑیوں سے برآمد ہوئی پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی اور پولیس فوری پہنچ کر رائس مل کے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی جس میں دیکھا گیا کہ بلرام لڑکی کو اپنے کندھے پر اٹھا لے جا رہا ہے ۔
ملزم کو شناخت کے بعد اس کی پٹائی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور لڑکی کی نعش کو سرکاری اسپتال منتقل کردیا۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔