تلنگانہ

تلنگانہ میں حقہ سنٹرس پر پابندی _ اسمبلی میں بل منظور

حیدرآباد _ 12 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ اسمبلی میں حقہ سنٹرس پرپابندی کا بل منظور ہوا ہے ۔آج  ایوان میں وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی سریدھر بابو نے  اس بل کو پیش کرتے ہوئے کہاکہ ریاست میں حقہ سنٹرس پر پابندی لگائی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حقہ سگریٹ نوشی سے زیادہ نقصان دہ ہے۔حقہ پر پابندی کا فیصلہ 4 فروری کو ریاستی کابینہ کے اجلاس میں کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ حقہ، سگریٹ سے 1000 گنا زیادہ نقصان دہ ہے،ایک بار جب اس کی عادت ہو جائے نوجوان نشے کا شکار ہو جاتے ہیں۔

 

کانگریس حکومت نے ریاست تلنگانہ کے نوجوانوں اور عوام کی صحت پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا۔تمام جماعتوں نے بغیر کسی بحث کے ایوان میں حقہ پابندی بل کی متفقہ طور پر منظوری کو یقینی بنایا۔اس بل کی منظوری کے ساتھ ہی ریاست میں حقہ سنٹرس بند ہوجائیں گے۔

 

حقہ سے متعلق کسی بھی شئے کو خریدنا یا فروخت کرنا جرم قراردیاگیا ہے۔سریدھر بابو نے بل کو متفقہ طور پر منظور کرنے پر ایوان میں تمام جماعتوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button