تلنگانہ

غریب مستحق طلباء کو انٹرمیڈیٹ میں مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے غیاث الدین بابو خان چیریٹربل ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے درخواستیں داخل کرنے کے لیے کھمم میں شعور بیداری پروگرام

غریب مستحق طلباء کو انٹرمیڈیٹ میں مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے غیاث الدین بابو خان چیریٹربل ٹرسٹ حیدرآباد کی جانب سے درخواستیں داخل کرنے کے لیے کھمم میں شعور بیداری پروگرام۔۔۔۔ انٹرمیڈیٹ میں غریب و مستحق طلباء کو مفت تعلیم فراہم کرنے کے لیے کھمم کے سیتارا ہوٹل میں منعقدہ آنلائن درخواستیں داخل کرنے کے لیے حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس جونیئر کالج وقار آباد کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی جناب جاوید ہود ڈائریکٹر حیدرآباد انسٹیٹیوٹ آف ایکسیلنس جونیئر کالج نے اپنے خطاب میں کھا کے کالج گزشتہ 13 سالوں سے کالج میں معیاری تعلیم فراہم کرتے ہوئے طلباء کو اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیے تیار کیا جارہاہے طلباء کو کالج میں آنلائن درخواستیں داخل کرنے کا مرحلہ شروع ہوچکا جو 15 جنوری تک آنلائن درخواستیں لیجائے گی 25 جنوری 2025 کو امتحان منعقد کیا جائے گا ڈائریکٹر کالج جاوید ہود نے مزید کھا کے طلبا کو تعلیم کے ساتھ مفت رہائش اور کھانے کی مکمل سہولت فراہم کی جائے گی بلاتفریق مذہب ذات پات کے بغیر 125 نشستوں کے لیے یہ امتحان منعقد کیا جائے گا اور کامیاب ھونے والے طلباء کو مکمل مفت داخلہ دیاجائے گا کالج میں ایم پی سی بائی پی سی ایم ای ہیچ آئی سی جیسے انٹرمیڈیٹ کورس میں مفت تعلیم neet میں JEE میں فراہم کررہاہے ساتھ ہی ایم بی بی ایس نیٹ آئی آئی ٹی ایمسیٹ کے لیے انٹیگریٹڈ کوچنگ کے ساتھ مکمل رہائشی پروگرام مہیا کیا جارہاہے پروگرام میں ٹرسٹ کے ذمدار جناب معین صاحب نے بھی شرکت کی کھمم شہر کے مختلف سماجی و ملی تنظیموں کے ذمداران نے پروگرام میں شرکت کی مزید تفصیلات کے لیے کھمم ضلع کے حیدرآباد زکات اینڈ چارٹیبل ٹرسٹ کے انسپکٹر جناب عبد الملک کے موبائل نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے 9866556876

متعلقہ خبریں

Back to top button