تلنگانہ

تلنگانہ میں اساتذہ کی جائیدادوں کے لئے کل سے قبول کی جائیں گی درخواستیں _ ضلع وار اساس پر تمام میڈیم اور زمروں کی جائیدادوں کی تفصیلات

حیدرآباد: تلنگانہ میں ٹیچرز کی جائیدادوں پر تقررات کیلئے ڈی ایس سی 2023 کے لیے درخواستوں کے ادخال کا عمل اس مہینے کی 20 تاریخ یعنی کل سے ہوگا۔ ریاست گیر سطح پر سرکاری، میونسپل اسکولس میں مخلوعہ 5089 اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کے لیے حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے تحت اسکول اسسٹنٹس، لینگویج پنڈت اور پی ای ٹی کی جائیدادوں پر تقررات کیے جائیں گے‌

 

اس سے متعلق آن لائن درخواستوں کا عمل چارشنبہ سے شروع ہوگا ۔ضلع واری سطح پر کتنی جائیدادیں ہیں اس کی تفصیلات محکمہ تعلیمات کی جانب سے تازہ طور پر جاری کی گئی ہیں۔ اسکول اسسٹنٹس کی جمل1739، لینگویج پنڈت کی 611 فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کی 164 اور سیکنڈری گریڈ ٹیچرس کی 2575 جائیدادیں ہیں۔

درخواست فارم کے فیس 1000 روپے مقرر کی گئی ہے۔مزید تفصیلات اس ویب سائٹ پر دیکھے جاسکتی ہے۔

https://schooledu.telangana.gov.in

ریاست کے 33 اضلاع میں اساتذہ کی جائیدادوں کی مکمل فہرست کے لئے اس لنک کو ڈاون لوڈ کریں 

User-Manual-of-DSC_Vacancy_2023-1 (1)

متعلقہ خبریں

Back to top button