انٹرٹینمنٹ

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے 69 ویں قومی فلم ایوارڈز پیش کئے

نئی دہلی _ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے نئی دلّی میں آج اُنہترویں قومی فلم ایوارڈز تقسیم کئے۔ صدر جمہوریہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اِس سال کی انعام حاصل کرنے والی فلموں سے کافی متاثر ہیں، جن میں آب وہوا میں تبدیلی، لڑکیوں کی تجارت، خواتین پر ظلم وستم، بدعنوانی اور سماجی استحصال جیسے مسائل پیش کئے گئے ہیں۔

 

صدر جمہوریہ مرمو نے زور دے کر کہا کہ قومی اتحاد جیسی اقدار کو، سنیما کے ذریعے پھیلایا جانا چاہئے۔
اس موقع پر اطلاعات ونشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے حاضرین جلسہ کو بتایا کہ حکومت، فلم پائریسی پر قابو پانے کی فلمی دنیا کی کوششوں میں اُس کے شانہ بشانہ ہے اور اُس نے، اِس لعنت پر قابو پانے کیلئے سنیماٹوگراف قانون تشکیل دیا ہے۔

اداکارہ وحیدہ رحمن کو اِس تقریب میں داداصاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر محترمہ وحیدہ رحمن نے کہا کہ یہ ایوارڈ حاصل کرکے اُنھیں فخر ہو رہا ہے اور یہ اُن کیلئے اعزاز کی بات ہے۔

 

اَلّو ارجن کو Pushpa: The Rise کیلئے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ عالیہ بھٹ کو، سوانح حیات پر مبنی جرائم سے متعلق ڈرامہ فلم کیلئے اور Kriti Sanon کو مزاحیہ ڈرامہ فلم Mimi کیلئے مشترکہ طور پر بہترین اداکاراﺅں کا خطاب دیا گیا۔

 

فلم RRR کو بھرپور تفریح فراہم کرنے پر بہترین مقبول فلم کے ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔
وویک اگنی ہوتری کی ہدایت یافتہ کشمیر فائلز کو قومی یکجہتی پر بہترین فلم کا نرگس دَتّ ایوارڈ دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button