تلنگانہ

حیدرآباد میں پھانسی لینے والے شخص کی پولیس نے جان بچائی۔ویڈیو وائرل

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں پولیس نے سی پی آر کے ذریعہ ابتدائی طبی امداد کے ذریعہ ایک شخص کی جان بچائی۔

 

بڑنگ پیٹ پولیس کے مطابق جگن نامی شخص نے ہفتہ کی رات ڈائل 100 پرفون کرکے بتایا کہ وہ خودکشی کررہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی کانسٹیبل نارائنا اور نرسمہا جو نائٹ ڈیوٹی پر تھے اس کے گھرپہنچ گئے۔ جگن پھانسی سے لٹکا ہوا تھا اسے نیچے اتار کر سی پی آر کے ذریعہ اس کی سانس بحال کی گئی اورپھر اسے عثمانیہ

 

ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے ۔ پولیس کی بروقت چوکسی کے نتیجے میں اس کی جان بچ گئی۔ جگن کے گھر والوں نے پولیس ملازمین سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button