تلنگانہ

وزیر زراعت ٹی ناگیشور راو کے ہاتھوں نئے سال کے کیلنڈر کی رسم اجرائی

وزیر زراعت ٹی ناگیشور راو نے بھارت سماچار ٹیلی ویژن نیوز نیٹ ورک اور انگریزی روزنامہ پریس میڈیا کی جانب سے تیار کردہ کیلنڈر کی رسم اجرائی انجام دی ۔ یہ تقریب کھمم میں واقع وزیر کے کیمپ آفس میں منعقد ہوئی، جس میں انگریزی روزنامہ پریس میڈیا کے چیف بیرو جی راما راؤ، کھمم سٹی کے رپورٹر محمد راشد، اور دیگر کانگریس پارٹی کے قائدین بھی موجود تھے۔

 

رسمِ اجراء کے دوران وزیر ٹی ناگیشور راؤ نے سال نو کے کیلنڈر کی اہمیت اور نئے سال کی کامیابی کی دعا کی۔ اس تقریب کا مقصد میڈیا کے ذریعے معاشرتی ترقی اور خبریں فراہم کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button