جنرل نیوز

اڈھاک کمیٹی ملت اسلامیہ کورٹلہ کی تشکیل – عبوری صدر محمد انور صدیقی،محمد چاند پاشاہ الیکشن کمشنر منتخب 

کورٹلہ شہر کے اللہ میاں گٹہ میں واقع عیدگاہ پر منگل کو  شہر کورٹلہ کے مسلم ذی اثر افراد، عوام، سیاست دانوں، تاجروں، یوتھ اراکین، کونسلرس، مسلم عوامی رہنماؤں اور مذہبی رہنماؤں،سیاسی قائدین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

 

جس میں ملت اسلامیہ کورٹلہ کے صدر کے انتخاب کا انعقاد عمل میں لانا طئے پایا۔ جسکے لیئے ایک اڈھاک کمیٹی (عبوری کمیٹی) ملت اسلامیہ کورٹلہ تشکیل دی گئی ۔  اڈھاک کمیٹی ملت اسلامیہ کورٹلہ کے صدر کی حیثیت سے محمد انور صدیقی (سینئر صحافی روزنامہ راشڑیہ سہارا) اور محمد چاند پاشاہ(سینئر جرنلسٹ) کو الیکشن کمشنر متفقہ طور پر منتخب کیا گیا

 

۔اس کے علاوہ عبدالخالق(مالک جے۔کے ٹراویلس) اور مرزا مکرم بیگ(تلگو صحافی) کو نائب صدور، عبدالجاوید (ین۔آر۔آئی) کو معتمد، محمد رفیع (نمائندہ کونسلر وصدر مجلس کورٹلہ) اور مظفر احمد سجو (کونسلر)کو شریک معتمدین، احمد عبدالقیوم کو خاذن، محمد عبدالباری کو نائب خاذن، اور شہر کورٹلہ کے مختلف وارڈس سے چند افراد کو بحیثیت ممبران منتخب کیا گیا۔

 

جن میں محمد طلحہ، محمد انور ،محمد صادق، عبدالرؤف، محمد امجد، محمد شریف الدین، ایڈوکیٹ محمد عامر، محمد نجم الدین، محمد واسق الرحمن، محمد نجیب الدین، محمد جمیل، اسلم قریشی، محمد معیز الرحمن، محمد عمران، محمد مجیب، محمد خضر، محمد صوفیان، محمد عبدا باری، محمد اسماعیل، محمد ارباز، محمد واصد، طلحہ عاصم، محمد عامر، عبدالرحیم، محمد عارف، محمد واجد، محمد مسیح الدین، محمد شجاعت، محمد اسلم، محمد لائق، خواجہ معین الدین، خواجہ طارق سبحانی، محمد محمد حاجی، محمد مبین، محمد عامر خان، ایڈوکیٹ سید انس، محمد عارف ندو، احمد عبدالرب، عبدالواجد، محمد وقار، عبدالواجد، محمد عامر، محمد سمیر، محمد صادق، محمد مزمل، محمد نعیم الدین، عبدالماجد، ایڈوکیٹ، محمد فصیح الدین شامل ہیں۔

ملت اسلامیہ کورٹلہ کے الیکشن کمشنر محمد چاند پاشا نے کہا کہ اڈہاک کمیٹی ملت اسلامیہ کورٹلہ کی معیاد ایک ماہ کی ہوگی اور ایک ماہ کے اندرون انتخابات کرانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں انہوں نے بتایا کہ ملت اسلامیہ کورٹلہ کے انتخابات کے انعقاد کیلئے کورٹلہ کی عوام اپنا تعاون پیش کریں انشاءاللہ ملت اسلامیہ کے انتخابات غیر جانبدارانہ اور بے خوف کرائے جائیں گے، اس کے لیے شہر کورٹلہ کے مختلف محکموں کے ریٹائرڈ افیسرس، کو معاونین کے طور پر مقرر کر کے ایک ماہ کے اندر انتخابات کرانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس موقع پر حاضرین نے اڈھاک کمیٹی کے صدر و اراکین اور الیکشن کمشنر کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button