تلنگانہ

نظام آباد میں آئی ٹی ٹاور کا افتتاح

نظام آباد: ریاستی وزیرآئی ٹی و صنعت تارک راما راو نے آج ضلع نظام آباد میں آئی ٹی ٹاورکا افتتاح انجام دیا۔ واضح رہے کہ ریاست کے دوسرے درجہ کے شہروں میں آئی صنعتوں کو وسعت دینے کے مقصد سے ریاستی حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 

 

حکومت کی جانب سے تاحال کریم نگر،محبوب نگر اور سدی پیٹ میں آئی ٹی ہب کے قیام کے بعد تازہ طور پر نظام آباد میں آئی ٹی ٹاور کا افتتاح عمل میں آیا۔ پچاس کروڑ کی لاگت سے 49 ہزار 460 مربع فٹ کے رقبہ پر ڈیزائن کردہ آئی ٹی ٹاور کا کے تارک راما راو نے افتتاح انجام دیا۔

 

قبل ازیں ٹی ار ایس رکن قانون ساز کونسل کویتا نے نظام آباد ائی ٹی ٹاور کا تفصیلی طور پر معنی کیا تھا۔ عہدیداروں نے انہیں تفصیلات سے واقف کروایا جس کے بعد کویتا نے آئی ٹی ٹاور کے قیام سے ہونے والے فوائد پر تفصیلی روشنی ڈالی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button