تلنگانہ

حیدرآباد: مندر میں پوجا کے دوران نوجوان کی ہارٹ اٹیک سے موت

حیدرآباد: مندر میں پوجا کے دوران ایک نوجوان ہارٹ اٹیک سے فو ت ہوگیا۔ یہ واقعہ حیدرآباد کے کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق سری ستیہ سائی ضلع کے کدری منڈل سے تعلق رکھنے والا

 

وشنو وردھن (31) سال کے پی ایچ کالونی میں ایک ہاسٹل میں رہتے ہوئے ایک خانگی ملازمت کیا کرتا تھا۔ پیر کی صبح وہ قریبی مندر میں پوجا کیلئے گیا ہوا تھا کہ پوجا کے دوران وہ پانی پینے کے لیے فلٹر کے پاس آیا اور اچانک گر پڑا اور اس نے آخری سانس لی۔

 

معلوم ہوا ہے کہ وشنو وردھن کو حال ہی میں صحت کے مسائل کے ساتھ وائرل بخار بھی ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button