جنرل نیوز
ماہر ریاضی موظف لکچرر میدک جناب مقصود پاشاه کا سانحہ ارتحال

محمد مقصود پاشاہ ماہر ریاضی موظف لکچرر میدک ولد *محمد ملتانی باشاہ مرحوم*، ساکن لنگر حوض حیدرآباد*، یکم فروری بروز ہفتہ صبح انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 78 سال تھی اور وہ کچھ دنوں سے علیل تھے۔
نمازِ جنازہ *اتوار 2 فروری* کو *نمازِ عصر* کے بعد *مسجد محمدیہ نفر، حوض* میں ادا کی جائے گی۔ تدفین *قبرستان لنگر حوض پولیس اسٹیشن کے قریب عمل میں آئے گی۔
پسماندگان میں *اہلیہ، دو صاحبزادے اور تین صاحبزادیاں* شامل ہیں۔ مرحوم *محمد مسعود باشاہ* (ریٹائرڈ چیف سپرنٹنڈنٹ، آبپاشی محکمہ) کے حقیقی چھوٹے بھائی اور *محمد صادق حسین* سپرنٹنڈنٹ، پی ڈبلیو ڈی کے برادر نسبتی تھے۔
مزید تفصیلات کے لیے ان کے فرزند *محمد سلیم الدین صفدر* سے *8978657048* پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔