ہم ناکام ہیں ناامید نہیں،سلمان خورشید۔ دین پرمسلک کو فوقیت وجہ ناکامی،اختر الایمان

ریاض ۔ کے این واصف
ملک و ملت کے سلگتے مسائل پر گفتکو، ان کے حل کی تلاش میں سر جوڑ کر بیٹھنے ریاض انڈین کمیونٹی کے درد مندوں و سماجی جہد کاروں و “انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر اورسیز ممبرزس ریاض” نے ایک اجلاس منعقد کرنا طئے کیا۔ IICC ریاض چیاپٹر کے بیانر میں ریاض کی سماجی تنظیموں اور جہد کاروں سے تعاون حاصل کیا گیا اور ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ملک کے قدآور سیاست دان سلمان خورشید اور ایک دیانتدار قائد و قادر الکلام مقرر اختر الایمان (ایم ایل اے بہار) کو اس تقریب کے لئے بحیثیت و مہمان خصوصی و مہمان اعزازی مدعو کیا۔
مرشد کمال، اخترالاسلام غضنفر علی خاں، ورفقاء نے ڈاکٹر ندیم ترین اور دیگر اصحاب خیر کے تعاون سے تقریب کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اس تقریب مین ہندوستان سے تشریف لانے والوں میں ڈاکٹر نجیب اختر، عادل حسن اور تنویر عالم بھی شامل تھے۔ تقریب کا آغاز شبیر ندوی کی قراءت کلام پاک، آیات ترجمہ و تفسیر سے ہوا۔ مرشدکمال نے اپنے ابتدائی کلمات کے بعد ناظم تقریب اختر الاسلام کو محفل کے باضابطہ آغاز کے لئے مائیک حوالے کیا۔مرشدکمال نے رسمی استقبالیہ کلمات کی بعد کہا کہ یہ محسوس کیا جارہاتھا کہ IICC جس سے ملت کو جو امیدیں وابستہ تھیں وہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام نظر آرہا ہے۔اس کی تداوی اور ادارے کو پھر فعال بنانے سلمان خورشید جیسی مدبرشخصیت کے ہاتھ ادارے کی باگ ڈور سونپی گئی۔ اب تمام اراکین پرامید ہیں کہ سلمان خورشید IICC قیام کے مقصد کو حاصل کرنے اور بانیان کے خوابوں کی پورا کریں گے۔ محمد ضیغم خاں کنوینیر آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی نے جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے آئینی حقوق کے تلف کئے جانے اور ملک کے بگڑتے حالات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ سلمان خورشید کی قیادت میں IICC ان مسائل کے حل کے لئے ایک مرکز کی حیثیت حاصل کرکے اقلیتوں اور مسلمانوں کی توقعات پر پورا اترے گا۔
بہار اسمبلی میں AIMIM کے رکن، شعلہ بیان مقرر اختر الایمان نے کہا کہ دین پر مسلک کی فوقیت ہمارے ملی اتحاد کو کمزور کر رکھاہے۔ نیز مسلم طبقہ کی کمزوری، پچھڑاپن، آئین کے مطابق انصاف حاصل نہ ہونے کی وجہ ہمارے اندر سیاسی طاقت کی کمی بتایا۔ ہماری سیاسی طاقت اضافہ اور ایونون کے نمائیدون ناگزیر ہے۔ انھون نے مزید کہا کہ ہندوستان مین مسلمانون کے مسائل کا آغاز ملک کی تقسیم سے ہوا۔ اختر الایمان نے یہاں مقیم ہندوستانیوں کی حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا آپ ملک کے دینی مدارس کی مالی ایانت کرتے ہین آپ کے اس جذبہ کو سلام، مگر ملک مین بڑی تعداد مسلم عصری تعلیمی ادارے بھی ہیں جو آپ مدد کے حقدار و منتظر ہیں۔
اختر الایمان نے ملک میں مسلمانون کی حق تلفی اور ناانصافی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ IICC ان مسائل کے حل کا مرکز بنے اور اپنے قیام کے مقصد کو پورا کرے۔ انھون نے ملک کے مین اسٹریم میڈیا کے جانبداری اور فرقہ پرستی کے تویہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رجحان ملک کو تباہی دہانے پر پہنچارہاہے۔ موصوف کے خطاب سے قبل طارق اختر ندوی نے ان کا پراثر انداز مین تفصیلی تعارف پیش کیا۔ سینئر کانگریس قائد و صدر IICC سلمان خورشید نے کہا کہ ملک کے حالات جلد بدلیں گے۔ ہم ناکام ہیں ناامید نہیں۔
بے شک ملک کے حالات نازک اور ابتر ضرور ہین، انڈیا الائنس نفرت کی آندھی پر قابو پائے گا اور ہندوستان بہت جلد بدلے گا۔ انھون نے کہا کہ اوروں کی طرح کانگریس نے کبھی مسلمانوں کو سیاست سے دور نہیں رکھا۔ کانگریس ہی نے کھل کر لفظ مسلمان استعمال کیا ورنہ مسلمان ہمیشہ صرف اقلیت میں گنے جاتے تھے۔ تجربہ کار سیاست دان و سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے IICC کے اراکین کے مطالبات و تجاویز کے جواب میں کہا کہ ہم قومی سطح پر مسائل کو اٹھائیں گے اور ان کے حل کی انتھک کوشش کرین گے۔ اور ہماری کوشیشون کے نتائج بہت جلد سامنے آئین گے۔ آپ ہمین اپنے مشورون نوازتے رہین اور IICC کی ممبرشپ بڑھائیں۔ ابتداء مین ناظم اختر الاسلام نے سلمان خرشید کا تفصلی تعارف پیش کرتے ہو انھین دعوت خطاب دیا۔ اس تقریب میں مہمانان کو یادگاری مومنٹوز بھی پیش کئے گئے۔ اس موقع پر Zeej پرنٹرز کی ویب سائٹ “تجربہ ہاؤز” کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔ ریاض کی ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں منعقد اس تقریب مین ممبرز IICC، ریاض کی سماجی تنظیموں کے اراکین، ہندوستانی مرد و خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
ندوی تنظیم کے سرگرم رکن اختر الاسلام نے برجستہ جملوں و اشعار سے خوش اسلوب انداز میں نظامت کی اور اول تا آخر محفل کو خوشگوار اور دلچس بنائے رکھا۔ آخر مین سینئر این آر آئی و صدر پورآنچل ویلفیر اسوسی ایشن عبدالاحد صدیقی کے ہدیہ تشکر پر تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔