جنرل نیوز

فروری 13 کوکل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان تئیسواں مرکزی جلسۂ شب ِ برأت و تحفظِ ختمِ نبوت 

13/فروری کوکل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کی چنچل گوڑہ جونیر کالج گراونڈ پر عظیم الشان تئیسواں مرکزی جلسۂ شب ِ برأت و تحفظِ ختمِ نبوت

مہمان مقررین عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین ، مفکر اسلام علامہ مفتی محمد ظفر نوری ازہری (گوالیار ) و خطیب یورپ و ایشیاء علامہ مفتی فیض احمد مصباحی (ساوتھ آفریقہ)، علامہ ڈاکٹر سید عبدالمعز حسینی قادری شرفی کا مختصر تعارف

حیدرآباد۔8/فروری2025ء ( راست ) محمد شاہد اقبال قادری (صدر رحمت عالم کمیٹی) ـ و ڈاکٹر عظمت رسول کی اطلاع کے بموجب کل ہند مرکزی رحمت عالم کمیٹی کے زیر اہتمام عظیم الشان تئیسواں مرکزی جلسہ ٔشب ِ برأت و تحفظ ختم نبوت ﷺ کا انعقاد13/ فروری 2025ء بروزجمعرات بعد نمازِ عشاء بمقام : گورنمنٹ جونیر کالج گراؤنڈ چنچل گوڑہ پر عمل میں آئیگا ۔ اس عظیم الشان جلسہ میں پہلے مہمان مقرر کی حیثیت سے تشریف لانے عالمی شہرت یافتہ ممتاز عالم دین ، مفکر اسلام ، خطیب الہند حضرت العلامہ مفتی محمد ظفر نوری ازہری صاحب(بانی و ناظم اعلیٰ تحریک حجاز گوالیار ایم پی) کا شمار ہندوستان کے عظیم اکابر علمائے کرام میں ہوتا ہے آپ نے سند عالمـیت و فضیلت دارالعلوم نوری اندور سے حاصل کی اور تخصص فی الادب و الدعوۃ جامعہ حضرت نظام الدین اولیاء نیو دہلی سے کیا ۔اور جامعہ الازہر الشریف قاہرہ مصر سے تخصص فی الحدیث و تخصص فی الفقہ معھد زمالک قاہرہ مصر سے سند حاصل فرمائی ۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی سے آپ نے ایم ۔ اے کامیاب کیا ۔نیز آپ کو حضور تاج الشریعہ مدظلہ ٗ، حضور شیخ الاسلام مدنی میاں قبلہ ، حضور منانی میاں بریلی شریف و دیگر بزرگوں سے سند ِ خلافت و اجازت حاصل ہے ۔ آپ کی شخصیت خود ایک جامعہ ایک حیثیت رکھتی ہے ۔ جہاں آپ کے شب وروز دین متین کی ترویج و اشاعت میں گذرتے ہیں وہیں کئی کتابوں کے مصنف ہیںاور آپ کے مضامین ملک کے اخبارات و مجلات میں اکثر و بیشتر شائع ہوتے رہتے ہیں ۔ آپ ماہنامہ الحجاز گوالیار کے چیف ایڈیٹر ہونے کے ساتھ ساتھ تحریک حجاز کے گوالیار کے ناظم اعلیٰ بھی ہیں ۔ ہنددوستان کے علاوہ کئی ایک ممالک میں آپ کے فیضانِ خطابت سے ہزارہا لوگ فیضیاب ہوچکے ہیں ۔ کمیٹی کی دعوت پر آپ پہلی بار حیدرآباد دکن تشریف لارہے ہیں جو عاشقانِ رسول ﷺ کیلئے ایک بہترین اعزاز ہوگا ۔ جلسہ کے دوسرے مہمان مقرر عالمی شہرت یافتہ عالم دین ، مفکر اسلام ، خطیب یورپ و ایشیاء ، ناشر مسلکِ اعلیٰ حضرت ، خلیفہ اشرف الفقہاء حضرت العلامہ مفتی فیض احمد مصباحی صاحب (سربراہ اعلیٰ دارالعلوم امام احمد رضا ساؤتھ آفریقہ) کی شخصیت بھی علمی طبقے میں محتاجِ تعارف نہیں ہے ۔ آپ کا شمار اکابر علمائے اہلسنت میں ہوتا ہے ۔ آپ نے جامعۃ الرضویہ دارالعلوم امجدیہ ناگپور سے حفظ قرآن مجدی کی تکمیل فرمائی ۔ قرأت حفص دارالعلوم رضائے رائچور سے سند و دستار حاصل کی نیز ازہر ہند جامعہ اشرفیہ مبارکپور یو پی سے دستار حاصل کی ۔ آپ کے علمی خطابات یوروپ و ایشیاء کے کئی شہروں میں ہوچکے ہیں ۔ آپ کے فیضانِ علمی سے ہزارہا لوگ مستفید ہورہے ہیں ۔ آپ کو حضور اشرالفقہاء علیہ الرحمہ و حضور تاج الشائخ و سلطان العلمائے سے جملہ سلاسل میں خلافت حاصل ہے ۔ ہندوستان کے ساتھ ساتھ آپ ساوتھ آفریقہ میں لاڈیم ، پریٹوریا ، سنچورین ، ڈربن ، بیری اسمتھ ان تمام شہرو ں میں آپ کی سرپرستی میں (۷) ادارے بنام دارالعلوم امام احمد رضا دین کی ترویج و اشاعت کی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ کمیٹی کی دعوت پر آپ بھی پہلی بار حیدرآباد تشریف لارہے ہیں جو ہمارے لئے باعث ِ اعزاز ہوگا ۔ نیز دونوں مہمان مقررین و مقامی مقررین کا شب ِ برأت کی عظمت و فضیلت اور تحفظ ختم نبوت اور مسلمانوں کاکردار پر بصیرت افروز خطاب ہوگا۔ جلسہ کی قیادت پیر طریقت حضرت سید محمد رفیع الدین حسینی رضوی قادری شرفی صاحب ( شرفی چمن ) ، صدارت مولانا سید خلیل اللہ شاہ بابا قادری قدرتی محبوبی صاحب ، سرپرستی مولانا سید محمد شاہ قادری ملتانی صاحب، نگرانی عالیجناب محمد شوکت علی صوفی کرینگے ۔ مہمانان ِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا محمد اخلاق اشرفی صاحب (چیرمن ورلڈ قرآنک مشن) ، حکیم ایم اے ساجد قادری ملتانی صاحب (یونانی فزیشین)، عالیجناب افتخار شریف صاحب (حال مقیم امریکہ )، ڈاکٹر حیدر یمنی ، ڈاکٹر مجیب شاہد ، ڈاکٹر محمد عظیم برکاتی (ایڈوکیٹ) ، ڈاکٹر خالد غلام محی الدین قادری ، ڈاکٹر سید قمر قادری ، ڈاکٹر غوث قادری ،جناب سید اعزاز محمد قادری (اعجاز پریس) شرکت کرینگے ۔ کانفرنس کا آغاز حافظ و قاری کلیم الدین حسان کی قرات سے ہوگا ۔ بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں معروف ثناء خوانِ رسول ملک محمد اسمٰعیل علی خاں (گولڈ مڈلسٹ ) ، محمد شفیع رضا قادری ، محمد سیف رضا قادری ، محمد مجاہد رضا ، سید سفیان حسین ، سید نعمان حسین ہدیہ نعت پیش کرینگے ۔ صدر استقبالیہ عالیجناب مرزا نثار احمد بیگ نظامی صاحب ( ایڈوکیٹ سپریم کورٹ) خطبہ استقبالیہ پیش کرینگے ۔ مقامی علماء کرام میں حضرت علامہ ڈاکٹر سید شاہ عبدالمعز حسینی رضوی قادری شرفی (کامل جامعہ نظامیہ)، مولانا حافظ و قاری محمد اقبال احمد رضوی ، مولانا ڈاکٹر محمد عبدالنعیم قادری نظامی ( نائب صدر ) کے بھی خطابات ہونگے ۔ نیز اس کانفرنس میں شب برأت کی اہمیت و فضیلت ٗ تحفظ ختم نبوت ، دورِ حاضر میں اُمت ِمسلمہ کیلئے درپیش چیالنجس اور اس کاحل ، عصر حاضر میں دشمنانِ اسلام کی سازشوں کا سدِ باب ، مسلم معاشرہ کی حفاظت ، نوجوان نسل کے ایمان و عقیدہ کا تحفظ پر مہمان و میزبان مقررین کے بصیرت افروز خطابات ہونگے ۔ نیز عالم اسلام کے مظلوم مسلمانوں کیلئے رقت انگیز دعاء ہوگی ۔ سابقہ کانفرنسوں میں فرزندان توحید کی کثیر تعداد کو دیکھتے ہوئے گورنمنٹ جونیر کالج گراونڈ چنچل گوڑہ پر وسیع تر نشستوں کے خصوصی انتظامات کئے جارہے ہیں ۔ پینے کے پانی اور پارکنگ کی بہتر سہولت رہیگی۔ محمد شاہد اقبال قادری ( صدر رحمت عالم کمیٹی ) نے کہا کہ اس مرکزی جلسہ کو وقت کی اہم ضرورت سمجھتے ہوئے اور دورِ حاضر میں اُمت مسلمہ کو متحد کرنے ، ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ اور نماز کی فضیلت و اہمیت ودین متین کی صحیح تعلیمات سے آگاہ کرنے ، انکے ایمان و عقیدہ کے تحفظ کیلئے کمیٹی مسلسل اپنی خدمات میں مصروف ہے ۔ محمد اسلم اشرفی ، محمد عادل اشرفی ، محمد عبدالمنان عارف قادری ، محمد عبید اللہ سعدی قادری شرفی ، سید طاہر حسین قادری نے تمام برادران اسلام سے گذارش کی ہے اس عظیم الشان جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر اس جلسہ کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button