تلنگانہ

رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو نفرت پھیلانے کے ایک اور کیس میں دی گئی نوٹس

حیدرآباد _ 19 جنوری ( اردولیکس) حیدرآباد کی منگل ہاٹ پولیس  نے جمعرات کو گوشہ محل کے ایم ایل اے ملعون راجہ سنگھ کو نوٹس جاری کیا۔۔ گزشتہ سال یعنی اگست 2022 میں راجہ سنگھ کے خلاف حیدرآباد کی کنچن باغ پولیس اسٹیشن میں اجمیر درگاہ پر متنازعہ تبصرہ کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ فی الحال یہ کیس کنچن باغ سے منگل ہاٹ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔

 

منگل ہاٹ پولیس نے اس سلسلہ میں  سی آر پی سی 41 اے کے تحت نوٹس جاری کیا۔ راج سنگھ کے وکیل کرونا ساگر نے موصول نوٹس کا جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ پولیس کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹس کا جواب دیں گے۔ راجہ سنگھ نے فیس بک پر ایک نیٹیزن کی طرف سے کی گئی پوسٹ پر متنازعہ تبصرہ کیا تھا ۔ جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button