تلنگانہ

حیدرآباد میں کپڑے کی تھیلی حاصل کرنے والی اے بی ایم مشین _ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد _ 7 اپریل ( اردولیکس) ماحولیات کے تحفظ کے لئے کئی مقامات پر پلاسٹک بیاگ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور عوام کو پلاسٹک کے بجائے کپڑوں کے بیاگ یا تھیلیوں کے استعمال کا مشورہ دیا جا رہا ہے ایسے میں تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں اوشا کمپنی نے اینی ٹائم بیگ مشین ( اے بی ایم ) کو متعارف کیا ہے

 

اس مشین کے ذریعے کپڑے کی تھیلی حاصل کی جا سکتی ہے حیدرآباد کے کوکٹ پلی مارکیٹ میں اوشا کمپنی نے اس مشین کو نصب کیا ہے۔ 10 روپے کا نوٹ یا سکہ اس مشین میں ڈالنے سے  کپڑے کی  تھیلی مشین سے باہر نکل آتی ہے ۔ اس تھیلی میں  5 کلو گرام وزنی سامان لے جایا جاسکتا ہے۔ ایسی بہت سی کپڑا فروخت کرنے والی مشینیں بازاروں میں لگائی جائیں گی

متعلقہ خبریں

Back to top button