تلنگانہ

سابق ایم ایل سی کا دھماکہ خیز انکشاف — “تین ماہ میں گر جائے گی ریونت ریڈی حکومت!”

سابق ایم ایل سی کا دھماکہ خیز انکشاف — “تین ماہ میں گر جائے گی ریونت ریڈی حکومت!”

 

حیدرآباد: تلنگانہ کی سیاست میں ہلچل مچاتے ہوئے سابق ایم ایل سی  دلیپ کمار نے چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ریونت ریڈی کی قیادت والی کانگریس حکومت محض تین ماہ میں زمین بوس ہونے والی ہے!

 

دلیپ کمار نے دعویٰ کیا کہ منوگوڑو کے کانگریس ایم ایل اے کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی کے رابطے میں 30 سے 40 کانگریس ارکان اسمبلی ہیں، جو کسی بھی وقت حکومت کا تختہ الٹ سکتے ہیں۔

 

انہوں نے طنزیہ لہجے میں کہا کہ ریونت ریڈی کے خزانے خالی ہو چکے ہیں، اب ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ گھر بیٹھ کر اپنی کرسی کے زوال کا انتظار کریں!

 

سیاسی حلقوں میں دلیپ کمار کے اس بیان سے بھونچال آ گیا ہے، اور یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا واقعی کانگریس حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں؟

متعلقہ خبریں

Back to top button