مسجد حلیمہ خاتون کھمم میں دعوت افطار۔۔۔ دعوت افطار قومی یکجھتی کی پہچان۔۔ پی اجے کمار

کھمم کے مسجد حلیمہ خاتون میں بی آر ایس پارٹی کھمم ضلع صدر محمد تاج الدین کی صدارت میں دعوت افطار کا انعقاد عمل میں لایا گیا دعوت افطار میں مہمانان خصوصی کے طور پر سابقہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار اور حافظ محمد جواد احمد امام و خطیب مسجد زین العابدین مرکز کھمم نے شرکت کی اس موقع پر سابقہ ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پی اجے کمار نے تمام مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کے دعوت افطار قومی یکجھتی کی پہچان ہے رمضان کے مہینے میں تمام روزہ داروں سے پی اجے کمار نے گزارش کی ہے کہ ملک میں امن و امان اور بالخصوص تلنگانہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعاء کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کے میں کھمم شہر کے مسلمانوں کا خادم ہوں عھدہ رہے یہ نہ رہے میں کھمم کے مسلمانوں کے مسائل کرنے میں ہمیشہ دستیاب رہونگا اس موقع پر مسجد حلیمہ خاتون کے صدر محمد صابر پاشا نائب صدر حافظ عبد المنان کمیٹی کے ذمداران عبد الرزاق محمد خواجہ عبد الغفار خواج معین الدین نعیم کے علاوہ مصلیان کی کثیر تعداد موجود تھے بعدہ مسجد حلیمہ خاتون میں پی اجے کمار نے نماز مغرب ادا کی