تلنگانہ

سینر صحافی محمد نعیم وجاہت ایچ یو جے کے نائب صدر منتخب

حیدرآباد ۔ 10  نومبر (اردولیکس) حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (HUJ) کے انتخابات میں روز نامہ سیاست کے سینئر رپورٹرمحمد نیم و جاہت کو نائب صدرمنتخب کیا گیا اور ان کا انتخاب متفقہ طور پرعمل میں آیا۔ میڈیا پلپس آڈیٹوریم میں پیر کو ایچ یو جے کی سالانہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں یونین کے نئے عہد یداروں کے انتخابات عمل میں آۓ ۔ شنکر گوڑ کو صدر اور خواجہ عبدالمجید شوکت کو سیکر یٹری بنایا گیا۔

 

واضح رہے کہ نیم وجاہت 25 سال سے زائد عرصہ سے پیشہ صحافت سے وابستہ ہیں اور کئی بیرونی ممالک کے دورے بھی کر چکے ہیں ۔ صحافتی برادری نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوۓ نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ انتخابات کے موقع پر آئی جے یو، ٹی یوڈ بلیو جے اور ایچ یو جے کے قائد مین بشمول وائی نریندر ریڈی ، وراحت علی ، ایم اے ماجد، محمد ریاض احمد خلیل قادری بھی موجود تھے۔ ایچ یو جے کے دیگر منتخب عہد یداروں میں عادل احمد خاں ، اختر حسین ( نائب صدر ) ، شیخ رفیع الدین جوائنٹ سیکریٹری ،ساجدہ بیگم، سید غوث محی الدین ، ایس ایس کے مینی اقبال ،محمد سلطان ( تمام ارکان مجلس عاملہ شامل ہیں جبکہ سیدابراہیم علی کو آرگنائزنگ سیکر یٹری مقرر کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button